چین کے اقدامات نے بٹ کوائن کو پھر گرا دیا۔

پچھلے ہفتے جب بٹ کوائن کی قیمتیں نیچے جارہی تھی تو اس وقت بانی ایلون مسک ان کے ایک ٹویٹ کے بعد بٹ کوائن کی قیمتوں میں ایک دفعہ پھر اضافہ ہوگیا۔ لیکن چین نے بٹ کوائن کے حوالے سے کریک ڈاؤن شروع کیا تو ایک مرتبہ پھر بٹ کوائن کی قیمتوں میں کمی آگئی۔
پیر کے روز بٹ کوائن کی قیمتوں میں ایک دفعہ پھر9فیصد کمی دیکھنے کو ملی ہے بٹ کوائن اس وقت 32,288ڈالرز میں فروخت ہورہا ہے اور بٹ کوائن کی قیمتیں اس وقت 12روز کی کم ترین سطح پر ہیں۔

اگر یہ کمی اسی طرح برقرار رہی تو ایک ماہ میں یہ کرپٹو کرنسی کی کم قدر کی سب سے زیادہ کمی ہوگی یہ کمی اس وقت شروع ہوئی جب 18جون کو چینی حکام نے چین کے مغربی صوبے سیچوان میں کرپٹو کرنسی کی مائننگ پروجیکٹس کو بند کرنے کا حکم دیا تھا۔
چین نے گزشتہ ماہ مالی خطرات پر قابو پانے کے اقدامات کے تحت بٹ کوائن مائننگ سمیت تجارت پر پابندی عائد کرنے کا کہا تھا۔
اس حوالے سے لندن کے کرپٹو فرم بی سی بی گروپ نے کہا چین کرپٹو کے خلاف کریک ڈاؤن کرکے کوائن کو ذخیرہ کررہا ہے اور ہمیں نچلی سطح کر طرف مسلسل دھکیل رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں