کاروبار کے لئے فرنچائز کا حصول کس حد تک کامیاب ہے۔؟

اگر آپ کے پاس سرمایہ ہے تو آپ کے پاس دو آپشن ہیں یا تو آپ اپنانیا کاروبار شروع کریں یا پھر کسی مشہور کاروبار کی فرنچائز حاصل کرلیں جوکہ کسی حد تک محفوظ سرمایہ کاری بھی کہلاتی ہے فرنچائز ایک طرح کا کاروباری اسٹرکچر ہے۔ ا س کے تحت کسی بھی کاروبار کا مالک (جسے فرنچائزز کہا جاتا ہے) کچھ معاوضے کے بدلے کسی تیسرے فریق کو اپنا کاروبار کرنے کا لائسنس دیتا ہے۔ فرنچائز ی اپنے علاقے میں اس کاروبار کا نام، برانڈ،بزنس پلان اور آپریشن کی تکنیک استعمال کرے کا حق رکھتا ہے۔
تحقیقی طور پر فرنچائز وہ معاہدہ ہے جس پر دونو ں فریق دستخط کرتے ہیں اور دونوں ا س امر کے پابند ہیں کہ وہ فرنچائز ر اور فرنچائزی کی حیثیت سے اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔ جغرافیائی لحاظ سے اپنے کاروبار کوپھیلانے یا زائد مارکیٹ شیئر حاصل کرنے کے خواہاں مالکان اپنے برانڈ اور مصنوعات یا خدمات کی فرنچائز فروخت کرنے کا فیصلہ کرسکتے ہیں۔ ہمارے ملک میں تقریباً ہر صنعت میں مشہور بین الاقوامی برانڈز سے لے کر مقامی برانڈ ز تک سینکٹروں کی تعداد میں فرنچائز ز موجود ہیں۔لہذا چھوٹے پیمانے پر کاروبار کرنے کے خواہشمند افراد کے لئے کسی منفرد برانڈ یا کاروباری منصوبے کو اپنانا فرنچائز نگ کا ایک درست آپش ہوسکتا ہے۔

فرنچائزنگ کی تاریخ :
امریکا کے پاس اس وقت ساڑھے سات لاکھ سے زاہد یعنی دنیا کے کسی بھی دوسرے ملک سے زیادہ فرنچائز ر ہیں۔ سلائی مشین کے مشہور موجد نے سفر کرنے والوں کو اپنی مشینیں بیچنی شروع کی تھیں، جو دوسرے ممالک میں جاکر یہ سلائی مشینیں فروخت کرتے تھے۔ اس کے فوراً بعد ہی سوفٹ ڈرنک کے ایک مشہور برانڈ نے تھرڈ پارٹیز کے ذریعے (ان کے مالی خطرات کے ساتھ) اپنی مصنوعات تقسیم کرنے کی اجازت دی۔ اس کے بعد کار بنانے والی بڑی کمپنیوں نے کارڈیلر شپ قائم کرنا شروع کی کیونکہ وہ خود ریٹیل سینٹرز قائم نہیں کرسکتے تھے،۔ یوں یہ سلسلہ دنیا بھر میں چل نکلا اور امریکہ کے بعد مختلف ممالک کی کمپنیوں نے فرنچائز کا روبار شروع کیا۔

فرنچائز کیسے شروع کریں۔؟
اگر آپ کا خواب ہے کہ آپ خود اپنا کوئی چھوٹا کاروبار شروع کریں مگرآپ کو برانڈ بارے میں سوچ رہے ہیں اس میں آپ کی دلچسپی اور کام کرنے کا جذبہ ہے کیونکہ اگر ایسا نہ ہوتو آپ کے برانڈ کا نام خراب اور اپنا سرمایہ ڈبو سکتے ہیں۔

فرنچائز کا انتخاب :
تما م دستیاب آپشنز کو دیکھنے کے بعد اپنی دلچسپی کے مطابق کسی ایک فرنچائز کا انتخاب کریں پھر اس کے بارے میں اور بھی گہرائی سے تحقیق کریں۔ اس کے متعلق قواعد و ضوابط، صارفین کے جائزے اور سوشل میڈیا پر پڑھیں۔ اگر آپ کو منتخب کردہ آپشن ہر لحاظ سے بہترلگتا ہے تو پھر فرنچائز ز کو بتائیں کہ آپ فرنچائز اور اس کے قواعد و ضوابط پرمشتمل دستاویز کی ایک کاپی فراہم کرے گا، جو اس معاہدے کی بنیاد ہوگی جس پربالآخر دستخط کیے جائیں گے۔

فرنچائز ر سے ملاقات :
فرنچائز کے متعلق فیصلہ کرنے کے بعد آپ کو فرنچائزر سے ملنے اور کاروبار کے بارے میں مزید جاننے کا موقع ملے گا۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ خود کو ایک قابل کاروباری پارٹی کی حیثیت سے پیش کریں اور ہر وہ سوال پوچھیں جس کے پہلے اپنے وکیل، اکاونٹنٹ یا پھر کاروباری مشیر کو تعارفی دستاویزات اور مجوزہ معاہدے دکھادیں۔ فرنچائز ر کی جانب سے جو تعارفی دستاویزات مہیا کی جاتی ہیں ان سے کمپنی کے معاملات کا اندازہ ہوسکتا ہے۔ اسے مکمل طور پر دیکھنا ضروری ہے تاکہ فرنچائز ر کے متعلق سب کچھ جان لیں۔

مالی امور طے کرنا :
فرنچائز شروع کرنے سے متعدد اخراجات مشروط ہیں جیسے فرنچائز فیس اور رائلٹی وغیرہ۔
فرنچائز فیس :یہ فرنچائز میں شامل ہونے کی ابتدائی فیس ہوتی ہے۔
رائلٹی: یہ فرنچائز کو مستقل پاس رکھنے کی فیس ہے۔
مارکیٹنگ فیس : یہ برانڈ کی مارکیٹنگ کے حوالے سے سامنے آنے والی فیس ہوتی ہے۔
مذکورہ بالا فیسیں صرف ایک فرنچائز شروع کرنے کے ساتھ منسلک لاگت نہیں ہیں۔ دراصل کسی بھی فرنچائز کو کاروبار شروع کرنے کے لئے مالی اعانت (فرنچائز) کے علاوہ مذکورہ بالا اخراجات کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ فرنچائزر آپ کو برانڈنگ، بزنس پلان اور سسٹم مہیا کرے گا لیکن سرمایہ آپ کا ہوگا۔ فرنچائزسے متعلق اخراجات کا انحصار صنعت اور برانڈ کے نام پر ہوتا ہے۔

جگہ منتخب کرنا :
جگہ کا انتخاب کرتے وقت فرنچائز ر آپ کو علاقے یا مقام کے حوالے سے کچھ عمومی رہنما ہدایات دے سکتا ہے۔ تاہم یہ مکمل طور پر آپ پر مخصر ہے اس لیے حکمت عملی بنائیں۔ حریف کاروباروں، خریداروں اور گردونواح کو مدنظر رکھیں۔

مطلوبہ تربیت مکمل کرنا :
آپ جس فرنچائز ر کے ساتھ کام کررہے ہیں ا س کے پاس کچھ ضروری تربیت ہوگی، جسے آپ کو حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔ آپ کی تربیت کے وقت اور کونٹینٹ کا اختیار فرنچائزر پر ہوگا۔

عمدہ آغاز :
فہرست میں آخری چیز یہ ہے کہ خود کو اپنی دکان یا اسٹور کو اور اپنے ملازمین کو فرنچائز کے افتتاح کے لئے اچھی طرح تیار کریں۔ ا س بات کو یقینی بنائیں کہ آپ نے پہلا تاثر عمدہ چھوڑنا ہے۔

فرنچائز حاصل کرنے کے فوائد :
ناکامی کا کم خطرہ : کوئی بھی نیا کاروبار شروع کرنے کی نسبت فرنچائز کے ناکام ہونے کے امکانات نہایت کم ہوتے ہیں۔ اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ آپ فرنچائز کی صورت میں جو کاروباری تصور لیتے ہیں، اس میں زیادہ تر انتظامی مسائل پہلے ہی فرنچائزر کی جانب سے حل کیے جاچکے ہوتے ہیں۔ آپ ایک نئے کاروبار کی طرح اندازوں پر چلنے کے بجائے اس میں پہلے سے طے شدہ طریقوں پر عمل کرتے ہیں۔ یہ ایک مکمل پیکچ ہوتا ہے جس میں ٹریڈ مارکس، مارکیٹنگ کا ثابت شدہ طریقوں پر عمل کرتے ہیں۔ یہ ایک مکمل پیکج ہوتا ہے، جس میں ٹریڈ مارکس، مارکیٹنگ کا ثابت شدہ طریقہ، چیزوں تک آسان رسائی، سامان اور انونٹری وغیرہ شامل ہوسکتی ہے۔
تشہیر :
فرنچائز ر کی جانب سے قومی اور علاقائی سطح پر چلائے جانے والے اشتہارات اور تشہیر مہمات کا فرنچائزی کو بھی فائدہ ہوتا ہے۔ اگر یہ کام فرنچائزی کو خود کرنا پڑے تو اس پر کافی زیادہ اخراجات آتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں