کامیاب ڈیجیٹل میڈیا مارکیٹنگ کی مرحلہ وار رہنمائی

پہلا مرحلہ: ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی تمام بنیادی اور اہم ترین چیزوں پر مہارت حاصل کیجیے۔
ڈیجیٹل مارکیٹنگ ایک عمومی اصطلاح ہے جو بجائے خود کئی تکنیکوں کا مجموعہ ہے۔ ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے نقطہ نگاہ سے آپ کو ان طریقوں یا چینلز کا ماہر ہونا ضروری ہے ویب سائٹ مارکیٹنگ، سرچ انجن، مارکیٹنگ، (جس میں ایس ای او اور پی پی سی ایڈورٹائزنگ دونوں شامل ہیں) سوشل میڈیا مارکیٹنگ، کونٹینٹ مارکیٹنگ، ای میل مارکیٹنگ، ویڈیو مارکیٹنگ اور ایفیلی ایٹ مارکیٹنگ۔
ایک کامیاب ڈیجیٹل مارکیٹئیر بننے کے لیے ضروری ہے کہ آپ ان میں سے ہر ایک چینل /طریقے سے واقف ہوں، جانتے ہوں کہ ان میں سے ہر ایک کیسے کام کرتا ہے اور یہ کہ اسے موثر طور پر کیسے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

دوسرا مرحلہ: سرچ انجن آپٹمائزیشن (ایس ای او) پرمہارت
کامیاب ڈیجیٹل مارکیٹئیر بننے کے لیے ضروری ہے کہ جس برانڈ (یا ویب سائٹ) پر آپ کام کررہے ہیں وہ انٹرنیٹ پرزیادہ نمایاں ہو۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ جب بھی کوئی یوزر آپ کے برانڈ سے متعلق کی ورڈ استعمال کرتے ہوئے انٹرنیٹ کھنگالے تو وہ برانڈ مختلف سرچ انجنز مثلا ً گوگل اوریا ہو وغیرہ میں سب سے اوپر نمایاں ہوکر اس کے سامنے آجائے۔ یہ ہدف ”ایس ای او“ سرچ انجن آپٹمائزیشن سے حاصل کیا جاتا ہے۔ لہذا آپ کو چاہیے کہ ایس ای او کے تمام طریقے اور تکنیکیں آپ کی گرفت میں ہوں۔ اس کی بدولت ڈیجیٹل میڈیا مارکیٹنگ میں آپ کی دوسری کوشش بھی زیادہ کامیاب رہیں گی، کیونکہ سرچ انجنز، بالخصوص گوگل میں سرچ کرنے پر آپ کا برانڈ زیادہ نمایاں ہوگا اور صارف کو اپنی طرف زیادہ متوجہ کرے گا۔

تیسرا مرحلہ: پی پی سی (PPC)ایڈورٹائزنگ سیکھیے۔
ایک ڈیجیٹل مارکیٹئیر کی حیثیت سے آپ کو گوگل یا فیس بک پراشتہارات کے ذریعے ”پی پی سی کمپنیز“ میں بھی اچھاخاصا وقت صرف کرنا ہوگا۔ آن لائن پیشہ کمانے کے لیے آپ کو مختلف اقسام کی مارکیٹنگ کمپنیز کو سمجھنا ہوگا اور یہ بھی جاننا ہوگا کہ نتائج کی مقداری پیمائش اور تجزیہ کرتے ہوئے کوئی کامیاب ڈیجیٹل مارکیٹنگ کمپین کیسے چلائی جاسکتی ہے

چوتھا مرحلہ: سوشل میڈیا مارکیٹنگ میں مہارت۔
ہم اسے پسند کریں یا نہ کریں لیکن حقیقت یہی ہے کہ آج کے زمانے میں سوشل میڈیا کی اہمیت بہت بڑھ چکی ہے۔ اس لیے سوشل میڈیا مارکیٹنگ کی اہمیت بھی نظر انداز نہیں کی جاسکتی۔ جس برانڈ کی آپ مارکیٹنگ کررہے ہیں اسے مدنظر رکھتے ہوئے آپ کو فیس بک، ٹویٹر، انسٹا گرام، پنٹرست، لنکڈان اور دوسرے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مارکیٹنگ کے طریقوں سے مکمل واقفیت ہونی چاہیے۔ ہر سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو بخوبی سمجھ کر آپ خود کو ڈیجیٹل میڈیا مارکیٹنگ میں کئی کام کرنے، کلائنٹ ڈھونڈنے اور اس شعبے میں آن لائن پیسہ کمانے کے قابل بنا سکتے ہیں۔

پانچواں مرحلہ: کونٹینٹ مارکیٹنگ کمپنین چلانا۔
جب سے انٹرنیٹ وجود میں آیا ہے تب سے ہی مواد یعنی کونٹینٹ کو ”بادشاہ“ قرار دیا جاتا رہا ہے۔ ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے لحاظ سے دیکھا جائے تو دیگر تکنیکوں اور طریقوں کے ساتھ ساتھ وہ مود (کونٹینٹ) بھی بہت اہم ہے جس کی آپ مارکیٹنگ کررہے ہیں۔ معیاری مواد نہ صرف زیادہ لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرے گا بلکہ وہ ایسے ہی مواد کے لیے بار بار آپ کی مارکیٹنگ کمپنین ضرور دیکھنے آئیں گے۔ یعنی ایک ڈیجیٹل مارکیٹئیر کی حیثیت سے آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ کونسا مواد زیادہ سے زیادہ صارفین کو اپنی طرف کھینچ سکے گا۔ یہی نہیں بلکہ ایک ڈیجیٹل مارکیٹئیر کے لیے یہ سمجھنا بھی ضروری ہے کہ مواد کو بہترین انداز سے کیسے ترتیب دیا جائے کہ وہ صارف کو متوجہ کرے۔ اس ضمن میں چند نکات یقینا آپ کے کام آئیں گے:
کیا یہ مواد عام صارف کی سوچ کے حساب سے اطمینان بخش ہے؟
کیا یہ مواد اتنا دلچسپ ہے کہ نئے اور پرانے صارفین کو اپنی طرف متوجہ کرکے رکھے؟
مواد ایسا ہوجو صارفین کو کچھ نہ کچھ کہنے پرمجبور کرے۔ اس سے آپ کو برانڈ کی آن لائن ریکنگ بہتر ہونے کے علاوہ اس کی مقبولیت میں اضافے کا بھی قوی امکان ہے۔

چھٹا مرحلہ: ای میل مارکیٹنگ پر عبور۔
یہ غالباً میڈیا مارکیٹنگ کا سب سے پرانا طریقہ ہے جو آج بھی مقبول ہے۔ انٹرنیٹ کا استعمال بڑھنے کی وجہ سے آج بیشتر لوگوں کا کم از کم ایک ای میل ایڈریس تو ضرور ہوتا ہے کہ جس پر ان سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے مسلسل بڑھتے ہوئے استعمال کے باعث آج یہ خیال زور پکڑ رہا ہے کہ جب کسی سوشل میڈا پوسٹ پر تبصروں (کمنٹس) اور نوٹی فکیشنز وغیرہ کے ذریعے صارفین کی زیادہ تعداد کو متوجہ کیا جاسکتا تو پھر ای میل کی ضرورت نہیں۔ لیکن دوسری جانب یہ خیال بھی عام ہے کہ ای میل مارکیٹنگ آج بھی موثر ہے کیونکہ انٹرنیٹ کے سنجیدہ صارفین آج بھی باقاعدگی سے اپنی ای میلز چیک کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ بیشتر برانڈز اپنی ڈیجیٹل میڈیا مارکیٹنگ کمپین کے لیے ایسے ماہرین کو ترجیح دیتے ہیں جنہیں دوسرے طریقوں کے علاوہ ای میل مارکیٹنگ کی بھی سمجھ بوجھ ہو۔
ساتواں مرحلہ: ٹیم مینجمنٹ کی اچھی صلاحیت۔
اب تک آپ کو اندازہ ہوگیا ہوگا کہ ایک اچھی ڈیجیٹل مارکیٹنگ کمپنین ایک شخص کے بس کا روگ نہیں، بلکہ اس کے لیے ایک پوری ٹیم درکار ہوتی ہے۔ لہذا ایک کامیاب ڈیجیٹل مارکیٹئیر بننے کے لیے آپ میں ٹیم مینجمنٹ کی مہارت بھی ہونی چاہیے مطلب وہ لوگ جو آپ کے ساتھ کسی کمپنین میں شریک ہیں، انہیں ذمہ داریاں سونپنا اور ان کی صلاحیتوں سے موثر طور پر فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی کمپین کو کامیاب بنانا۔ ٹیم لیڈ یا ٹیم منیجر بننے کے لیے آپ کو اتنا ماہر اور قابل ہونا چاہیے کہ اپنی ٹیم میں شامل ہر فرد کے کام کی نگرانی کرتے رہیں ان کی رہنمائی کرتے رہیں اور الگ الگ افراد کی کوششوں کو یکسان ہدف کے حصول، یعنی کمپنین کی یقینی کامیابی میں مفید بنائیں۔ یہ بالکل ایسا ہے جیسے آپ کسی ٹیم کے کپتان ہوں اور مختلف پوزیشنوں پر کھیلنے والے کھلاڑیوں کو اس انداز سے منظم کریں کہ میچ میں آپ کی ٹیم ہی جیسے۔

آٹھواں مرحلہ: ڈیجیٹل مارکیٹنگ سرٹیفکیشن کا حصول۔
کسی قابل بھروسہ تربیتی ادارے سے ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی باقاعدہ اور جامع تربیت (کسی اچھے سرٹیفکیٹ کورس کی شکل میں) حاصل کرکے آپ اس میدان میں اپنا کیرئیر نہ صرف کامیابی سے بنا سکیں گے بلکہ ایک اچھے ڈیجیٹل مارکیٹنگ ایکسپرٹ بھی بن سکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں