کراچی سے نیویارک کا فاصلہ صرف 3گھنٹے میں طے کرنے والا طیارہ تیار۔

سپر سونک طیارہ جس کو جو لندن سے نیویارک کا فاصلہ محض 90منٹ میں طے کرسکے گا۔اس طیارے کو بنانے والی کمپنی نے اس کی جھلک پیش کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مسافروں کو اس میں پرواز کیسا تجربہ ہوگا۔
اسپائیک ایس 512سپر سونگ جیٹ میں 18مسافر سفر کرسکیں گے جن کے لیے بیڈ اور کھانے کا ایریا ہوگا جبکہ فلیٹ اسکرین ٹی وی بھی اس طیارے میں موجود ہوں گے۔مگر اس طیارے میں کوئی کیبن ونڈو نہیں ہوگی تاکہ ایندھن کی بچت ہوسکے جبکہ اس سے وزن کم رکھنے میں بھی مدد مل سکے گی۔

کھڑکیوں کی بجائے کیبن کی سائیڈز میں بڑی اسکرینیں ہوں گی تاکہ طیارے کے باہر لگے ویڈیو کیمرے کی رئیل ٹائم پینورامک اسٹریم کا نظارہ کیا جاسکے،یعنی باہر کا نظارہ ممکن ہوگا۔
اسپائیک ایرواسپیس کے بانی سی ای او وک کا چوریا کے مطابق کھڑکیوں کی عدم موجودگی سے کیبن میں بہت زیادہ خاموشی ہوگی۔
آغاز میں اس طیارے کی رفتار 1975کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی،تاہم کمپنی کو توقع ہے کہ ایک دہائی میں یہ رفتار 3951کلومیٹر فی گھنٹہ تک بڑھ جائے گی اس طرح یہ کراچی سے نیویارک کا فاصلہ 3گھنٹے میں طے کرسکے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں