کرونا وائرس کے دوران پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت میں کتنا اضافہ ہوا رپورٹ جاری ۔

اس سال پاکستان میں انٹرنیٹ صارفین کی تعداد 9 کروڑ اور براڈ بینڈ کا استعمال 42.2 فیصد ہوگیا حکومت صارفین کے آن لائن تجربات کو ریگولیٹ کرنے کی مسلسل کوششیں کرتی رہی۔
پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جاری کردہ سالانہ رپورٹ برائے 2020 کے مطابق ملک کی ڈیجیٹل معیشت میں وبا کے دوران بے تحاشہ اضافہ ہوا کیوں کہ مزید افراد انٹرنیٹ استعمال کرنے لگے تھے۔
براڈ بینڈ کی سبسکرپشن مالی سال 2020 میں 17 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہے جس کے بعد گزشتہ سال اکتوبر میں براڈ بینڈ صارفین کی تعداد 9 کروڑ 10 لاکھ سے تجاوز کر گئی
جبکہ 4 جی کی سبسکرپشن میں غیر معمولی 60 فیصد نمو دیکھی گئی۔3 جی اور 4 جی سروسز کے فروغ سے مالی سال 2020 میں ڈیٹا کے استعمال میں 77 فیصد اضافہ ہوا۔

اس عرصے میں جہاں انٹرنیٹ صارفین کی تعداد میں اضافہ ہوا وہیں ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اور مواد تک رسائی پر پابندیاں بڑھیں۔

سال 2020 میں اس نے آن لائن مواد کو قوانین اور قانونی ڈھانچے کے مطابق بنانے کے لیے اننٹرنیشنل سول میڈیا پلیٹ فارمز کے ساتھ بھر پور رابطے کیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں