کووڈ انسانوں کا تیار کردہ وائرس ہے فیس بک نے تشہیر کی اجازت دے دی۔

فیس بک نے گزشتہ دنوں میں فیس بک پر گمراہ کن مواد کے حوالے سے اپنی پالیسیوں میں نرمی برتی ہے اور کچھ نئی تبدیلیاں بھی کی ہیں۔
ان چند تبدیلیوں میں سب سے اہم تبدیلی یہ ہے کہ فیس بک صارفین اب ان تمام دعووں کو شیئر کرسیکیں گے جن میں کہاں جارہا ہے کہ کورونا وائرس انسانوں کا تیار کردہ ہے۔
فیس بک کے ترجمان کے مطابق کورونا وائرس کے حوالے سے جاری تحقیقات کو مدنظر رکھتے ہوئے اور عوامی طبی ماہرین سے مشاورت کے بعد ہم نے فیس بک میں وہ تمام دعوے جو کورونا وائرس کے متعلق ہیں کہ اس وائرس کو انسانوں نے تیار کیا ہے پر مبنی مواد کو نہ ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔
فیس بک کی پالیسیوں میں تبدیلیاں اس وقت کی گئی جب مختلف ممالک سے تحقیقاتی رپورٹس میں یہ بات ذور پکڑ رہی ہے کہ کورونا وائرس کسی لیب سے لیک ہوا ہے یعنی یہ انسانوں نے ہی تیار کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں