کھیوڑہ نمک عالمی تجارتی منڈیوں میں رجسٹرڈ کروانے کی تیاری مکمل۔

پاکستان عالمی سطح پر نمک کی تجارت میں نمایا ں کامیابی حاصل کرنے کے بالکل ہی قریب ہے کیونکہ پاکستان کی مقامی نمک کا پہاڑ ”کھیوڑہ“ بین الاقوامی تجارتی اداروں میں رجسٹرڈ ہونے والا ہے۔
رجسٹرڈ ہوجانے کے بعد بھارتی تاجر پاکستانی مقامی نمک کے پہاڑ کھیوڑہ کو ہمالیہ پنک سالٹ کہہ کر فروخت نہیں کرسکیں گے۔
وفاقی کابینہ نے حال ہی میں منظوری دی ہے کہ پاکستان معدنیات ترقیاتی کارپوریشن (پی ایم ڈی سی) ملک میں پیدا ہونے والے پہاڑی نمک کی رجسٹرڈ ایجنسی ہوگی۔
پی ایم ڈی سی نے انٹیلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن آف پاکستان (آئی پی او پاکستان) کے زیر انتظام اور کنٹرول جغرافیائی انڈیکیشنز (جی آئی) سے رجسٹرڈ ہونے کے لئے تمام قانونی تقاضوں کو حتمی شکل دے دی ہے۔
آئی پی او پاکستان کے تحت ملک غیر ملکی منڈیوں میں اندراج کے لئے اپنی درخواست پیش کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں