کیا واقعی فیس بک پاکستان میں بھی ویڈیو مونیٹائزیشن شروع کرنے جارہاہے۔؟

دنیا کی سب سے بڑی سوشل ویب سائٹ فیس بک نے اگرچہ دنیا بھر میں ویڈیوز اور دیگر مواد کے عوض کانٹینٹ کرئیٹرز مواد تیار کرنے والے) کو پیسے دینا شروع کردئیے ہیں۔
تاہم پاکستان میں تاحال عام کانٹینٹ کرئیٹرزکے لئے ایسی سہولیات شروع نہیں کی گئیں مگر حکومت کی خواہش ہے کہ ایسی سہولیات یہاں بھی شروع ہوں۔
حال ہی میں خیبر پختونخواہ کے صوبائی مشیر ضیا ء اللہ بنگش سائنس و ٹیکنالوجی نے دعوی کیا تھا کہ فیس بک جلد پاکستان میں ویڈیوز کے عوض پیسے دینے کا سلسلہ شروع کردے گا۔
انہوں نے کہاں کہ سنگاپور میں موجود ٹیم سے رابطہ کیا ہے اور وہ پاکستان میں مختلف منصوبے شروع کرنے کو تیار ہیں۔
ضیا ء اللہ بنگش کے مطابق انہوں نے سنگا پور میں فیس بک کے نمائندوں سے طویل مذاکرات کیے، جس دوران فیس بک عہدیداروں نے پاکستان میں چند منصوبے شروع کرنے کی یقین دہانی کروائی۔
انہوں نے کہاں کہ فیس بک پاکستان میں مواد کے عوض پیسے دینے کا سلسلہ شروع کرنے سمیت دیگر منصوبے بھی شروع کرے گا جب کہ فیس بک پاکستان میں دفتر بھی کھولے گا۔
ضیا ء اللہ بنگش کا کہنا تھا کہ انہوں نے فیس بک کے ساتھ ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر کو بھی آگاہ کیا ہے اور انہوں نے فیس بک سمیت گوگل اور یوٹیوب کے لئے پاکستان میں بہتر کام کرنے کے حوالے سے قانون سازی کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے
وزیر اعلیٰ کے مشیر کا کہنا تھا کہ جلد وفاقی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور اسد قیصر کی سربراہی میں فیس بک اور یوٹیوب سمیت دیگر بڑی ویب سائٹس سے مذاکرات شروع ہوں گے اور جلد ہی پاکستانیوں کے لئے روزگار کے مواقع کھلیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں