گلاب کا شربت تیار کریں۔

گلاب کا شربت انسانی صحت کے لیے انتہائی مفید ہے کیونکہ اس میں استعمال ہونے والے اجزاء آپ کی روح کو تازگی بخشتے ہیں گلاب کا شربت نام سے ہی اس کی افادیت اور اہمیت کا اندازہ ہوجاتا ہے تو چلیے آج آپ کو گلاب کا شربت بنانے کا آسان طریقہ بتاتے ہیں

استعمال ہونے والے اجزاء:
آپ نے سات سو پچاس (750g)گرام چینی لے لینی ہے اس کے ساتھ پانچ کپ پانی کے اس کے بعد پھر عرق گلاب کا یک چمچ پھر لال رنگ ایک چٹکی اس کے ساتھ ایک عدد لیموں اور آخر پہ ڈیڑھ چائے کے چمچ دار چینی لے لینی ہے۔

بنانے کی ترکیب:
ایک برتن لیں اس میں پانی اور چینی کو ملا کر اچھی طرح مکس کرلیں اور پانچ منٹ کے لیے اسے چولہے پر پکائیں یہاں تک کہ جب مکمل گاڑھا ہوجائے۔ اس کے بعد اسے چولہے سے ہٹا کر عرق گلاب، لیموں،دار چینی پاوڈر اور لال رنگ شامل کرلیں۔ یہ سب شامل کرنے کے بعد ان کو اچھی طرح سے مکس کریں تو یہ اب آپ کا مزیدار گلاب کا شربت تیار ہے جو صحت بخش اور ذائقے دار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں