2070میں یہ ساری دنیا کیسی ہوگی۔۔؟

2070میں ہماری زمین کیسی ہوگی ہماری ٹیکنالوجی کیسی ہوگی ہمارے موبائل فونز کیسے ہوں گے ہماری زمین کیسے ہوگی آپ کے پاس جو کچھ بھی ہے آپ اس پہ خوش ہوں وہ اس لیے کہ آپ بہت خوش قسمت ہیں اور بہت ہی ایڈوانس زمانے میں پیدا ہوئے ہیں آپ کے پاس آج جو کچھ بھی ہے جیسے کہ موبائل فون، گاڑی، انٹرنیٹ، لیپ ٹاپ یہ سب 2070میں کیسا نظر آئے گا۔ سائنسدانوں نے اپنے اندازے سے دنیا کے مستقبل کا جو اندازہ لگایا ہے اور جو پتہ کیا ہے وہ سارا کچھ آج ہم آپ کو بتانے والے ہیں۔ سائنسدانوں کے اندازے کے مطابق 2070ء میں موبائل فونز بالکل ختم ہوجائیں گے کسی بھی انسان کے پاس کسی قسم کا کوئی موبائل فون نہیں ہوگا بلکہ انسان کی آنکھ میں ایک کنٹکٹ لینز لگ جائے گا جس میں وہ جو چاہے گا وہ کرسکے گا۔ یہ کنٹکٹ لینز جو آپ کی آنکھ کے اندر لگا ہوگا آپ اسے اپنے دماغ کے ذریعے کنٹرول کریں گے۔ آپ اپنے دماغ میں جس طرح سوچیں گے اور اسے کمانڈ دیں گے یہ اسی طرح کام کرے گا۔ 2070میں تقریباً ہر چیز آن لائن ہوگی یعنی کے آپ ہزاروں کلومیٹر دور بیٹھ کر اپنے گھر کے دروازوں، کھڑکیوں اور لائٹوں کو بند کرسکیں گے اور کھول سکیں گے۔ یہ سارا کچھ آپ اپنے دماغ سے کنٹرول کررہے ہوں گے آپ کی آنکھ کے اندر لگا لینز آپ کو مصنوعی حقیقت کا بہت زیادہ مزہ دے گا اور مستقبل میں 70فیصد نوکریاں ختم ہوجائیں گی اس کی بڑی وجہ ربورٹ کا زیادہ استعمال ہے۔ دنیا کے ہر شعبے فیکٹری، ملز، آفس ہر جگہ ربورٹ سے کام لیا جائے گا۔ اس کے علاوہ مستقبل میں سیلاب بہت زیادہ آئیں گے سائنسدانوں کے مطابق اس وقت سی لیول میں اضافہ ہوگا اور کہی خوبصورت ملک پانی میں ڈوب جائیں گے۔ 2070ء میں انسانوں کی ایوریج عمر میں بھی اضافہ ہوجائے گا یعنی کہ عموماً انسانوں کی عمر 100سال تک جائے گی۔ اس کی بڑی وجہ میڈیکل سائنس ہے جس سے ہم بہت جلد کسی بھی بیماری کا علاج تلاش کرلیتے ہیں۔ مستقبل میں ربورٹ صرف ملز، فیکٹری یا آفس میں کام نہیں کریں گے بلکہ انسان کی باڈی میں بھی کام کریں گے کیونکہ آپ کے جسم میں ہزاروں چھوٹے چھوٹے ربورٹ ڈال دئیے جائیں گے جو آپ کے جسم سے ہر قسم کی بیماریوں کو نکال دیں گے۔ آپ کے جسم کو ہر قسم کے انفیکش سے بچائیں گے اور آپ کے جسم سے ہر قسم کے جراثیم کا مکمل خاتمہ کردیں گے۔ ان ربورٹس کے اندر ایک خاص چپ لگی ہوگی۔ مستقبل میں درجہ حرارت میں بھی اضافہ ہوجائے گا Ultravioletسے زیادہ بچنا ہوگا ورنہ ہمیں سکِن کینسر ہوسکتا ہے۔ مزید یہ بھی ہے کہ اس وقت کینسر جیسی بیماریوں پر بہت حد تک کنٹرول کرلیا جائے گا تقریباً 80سال سے کم عمر والا کوئی بھی شخص کینسر کیوجہ سے نہیں مرے گا۔ مستقبل کے ہوائی جہاز آج کے ہوائی جہازوں سے بہت زیادہ مختلف، خوبصورت اور آرام دہ ہوں گے۔ ان جہازوں میں بڑی بڑی ایل ای ڈی لگی ہوں گی جس سے ہم آسمان کو دیکھ سکیں گے اور یوں جہاز کا سفر بڑا آرام دہ اور مزیدار بھی ہوگا۔ مستقبل میں ٹیکنالوجی اپنے عروج پر ہوں گی اور اڑنے والی گاڑیاں عام ہوں گی اس وقت ایکسیڈنٹ روڈ پر نہیں بلکہ آسمانوں میں ہوا کریں گے۔ 2070میں دنیا کی آبادی 960کروڑ سے بھی زیادہ ہوگئیں جس وجہ سے رہائشیں کم پڑ جائیں گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں