26 جنوری بھارت کا یومِ جمہوریہ کیا ہے ۔؟

ہندوستان کو 15 اگست 1947 کو آزادی ملی، جس کے بعد 26 جنوری1950کو ہندوستان جمہوری ملک میں بدلا اور ملک میں آئین نافذ ہوا۔ یہی وجہ ہے کہ ہرسال 26 جنوری کو یوم جمہوریہ منایا جاتا ہے

یوم جمہوریہ پر خاص پڑھیے، پریڈ اور اس سے جڑی کچھ دلچسپ باتیں –

ہندوستان کو 15 اگست 1947 کو آزادی ملی، جس کے بعد 26 جنوری1950کو ہندوستان جمہوری ملک میں بدلا اور ملک میں آئین نافذ ہوا۔ یہی وجہ ہے کہ ہرسال 26 جنوری کو یوم جمہوریہ منایا جاتا ہے۔
آج ہی کے دن 1950 میں گورنمنٹ آف انڈیاایکٹ(1935)کو ہٹاکر ہندوستان کا آئین نافذ کیا گیا تھا۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ 26 نومبر 1949 کو دستور ساز اسمبلی کی طرف سے آئین کو اپنایا گیا اور 26 جنوری 1950 کو اس کو ایک جمہوری‎ نظام کے ساتھ نافذ کیا گیا۔ایسے میں یہ ایک سوال ہے کہ آخر26 جنوری کو ہی آئین کیوں نافذ ہوا۔دراصل اس کے لیے26 جنوری کو اس لئے چنا گیاکہ 1930 میں اسی دن انڈین نیشنل کانگریس نے ہندوستان کی مکمل خود مختاریت کا اعلان کیا تھا۔اسی مناسبت سے26 جنوری کو یوم جمہوریہ کی تقریب پر صدر جمہوریہ کے ذریعے ترنگا پھہرایا جاتا ہے۔ اس موقع پر ہرسال ایک عظیم الشان پریڈ بھی انڈیا گیٹ سے راشٹر پتی بھون تک راج پتھ پر منعقد کی جا تی ہے۔ اس پریڈ میں ہندوستانی فوج کے مختلف ریجمنٹ، فضائیہ، بحریہ وغیرہ حصہ لیتے ہیں۔اس کے تاریخی تناظر پر بات کی جائے تو 1929 میں لاہور میں پنڈت جواہرلال نہرو کی صدارت میں انڈین نیشنل کانگریس کا اجلاس ہواتھا، جس میں تجویز منظور کرکے اس بات کا اعلان کیا گیا تھاکہ اگر انگریز حکومت 26 جنوری 1930 تک ہندوستان کو ڈومینین کا عہدہ نہیں فراہم کرے‌گی، جس کے تحت ہندوستان برٹش سامراج میں ہی خودمختار حکومت کی اکائی بن جاتی، تو ہندوستان اپنے آپ کو مکمل طورپر آزاد قرار دے‌گا۔ہندوستان کے آزاد ہو جانے کے بعد دستور ساز اسمبلی کا اعلان ہوا اور اس نے اپنا کام 9 دسمبر 1947 سے شروع کر دیا۔ دستور ساز اسمبلی نے 2 سال، 11 مہینے، 18 دن میں ہندوستانی آئین کو مرتب کیا اور دستور ساز اسمبلی کے صدر ڈاکٹر راجیندر پرساد کو 26 نومبر 1949 کو ہندوستان کا آئین سپرد کیاگیا، اس لئے 26 نومبر کے دن کو ہندوستان میں یوم آئین کے طور پر ہرسال منایا جاتا ہے۔غور طلب ہے کہ کئی اصلاحات اور تبدیلیوں کے بعد کمیٹی کے 308 ممبروں نے 24 جنوری 1950 کو آئین کی ہاتھ سے لکھی ہوئی دوکاپیوں پر دستخط کئے۔ اس کے دو دن بعد آئین 26 جنوری کو ملک بھر میں نافذ ہو گیا۔ 26 جنوری کی اہمیت بنائے رکھنے کے لئے اسی دن ہندوستان کو جمہوری شناخت عطا کی گئی۔ہندوستان کو 15 اگست 1947 کو آزادی ملی، جس کے بعد 26 جنوری1950کو ہندوستان جمہوری ملک میں بدلا اور ملک میں آئین نافذ ہوا۔ یہی وجہ ہے کہ ہرسال 26 جنوری کو یوم جمہوریہ منایا جاتا ہے۔
پی آئی بی (پریس انفارمیشن بیورو ، حکومت ہند) کے مطابق ملک میں 26 جنوری 1950 کو صبح 10.18 بجے ہندوستان ایک جمہوری ملک بنا۔اس کے 6 منٹ بعد 10.24 بجے راجیندر پرساد نے ہندوستان کے پہلے صدر کے طور پر حلف لیا تھا۔ اس دن پہلی بار بطور صدر ڈاکٹر راجیندر پرساد بگھی پر بیٹھ‌کرراشٹر پتی بھون سے نکلے تھے۔ اس دن پہلی بار انہوں نے ہندوستانی فوج کی سلامی لی تھی۔ پہلی بار ان کو گارڈ آف آنر دیا گیا تھا۔

یوم جمہوریہ کی کچھ خاص باتیں ۔
26 جنوری کو یوم جمہوریہ پریڈ کی شروعات 1950 میں آزاد ہندوستان کے آئین نافذ ہونے کے ساتھ ہوئی تھی۔ سال 1950 سے 1954 تک یوم جمہوریہ کی پریڈ راج پتھ پر نہ ہوکر، چار الگ الگ جگہوں پر ہوئی تھیں۔ 1950 سے 1954 تک یوم جمہوریہ پریڈ کا انعقاد بالترتیب ایرون اسٹیڈیم (نیشنل اسٹیڈیم)، کنگس وے، لال قلعہ اور رام لیلا میدان میں ہوا تھا۔1955 سے یوم جمہوریہ پریڈ کا انعقاد راج پتھ پر شروع کیا گیا۔ تب راج پتھ کو ‘ کنگس وے ‘ کے نام سے جانا جاتا تھا۔ تبھی سے راج پتھ پر اس کا انعقادہوتا ہے۔یوم جمہوریہ کی تقریب میں ہرسال کسی نہ کسی ملک کے وزیر اعظم یا صدر یا حکمراں کو مہمان خصوصی کے طور پر حکومت کے ذریعے مدعو کیا جاتا ہے۔ 26 جنوری 1950 کو پہلے یوم جمہوریہ کی تقریب میں انڈونیشیا کے صدر ڈاکٹر Sukarno مہمان خصوصی تھے۔26 جنوری 1955 میں راج پتھ پر منعقد پہلی یوم جمہوریہ تقریب میں پاکستان کے گورنر جنرل ملک غلام محمد مہمان خصوصی تھے۔قومی ترانے کے دوران 21 توپوں کی سلامی دی جاتی ہے۔ 21 توپوں کی یہ سلامی ترانے کی شروعات سے شروع ہوتی ہے اور 52 سیکنڈ کے ترانے کے ختم ہونے کے ساتھ پوری ہو جاتی ہے۔21 توپوں کی سلامی اصل میں ہندوستانی فوج کے7 توپوں کے ذریعے دی جاتی ہے،

اپنا تبصرہ بھیجیں