کیا نیٹ ورک مارکیٹنگ میں زیادہ تر لوگ ناکام ہوجاتے ہیں ایک اہم پوائنٹ۔؟

نیٹ ورک مارکیٹنگ میں لوگ مختلف وجوہات کی بنا پر آتے ہیں۔ ان میں کچھ فوڈ سپلیمنٹ ڈسکاونٹ قیمت پر حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ان میں سے کچھ ٹیکسز سے بچنے کیلئے Home-basedبزنس شروع کرتے ہیں۔ کچھ لوگ پہچان کے لئے اس سے منسلک ہوتے ہیں۔ ان میں کچھ ایسکٹرارقم کمانا چاہتے ہیں۔ کچھ حقیقی بزنس کرنا چاہتے ہیں اور وہ اس بزنس کے ذریعے حقیقی دولت و خوشحالی چاہتے ہیں۔ یہ جانے بنا کہ کون کس وجہ سے نیٹ ورک مارکیٹنگ میں آیا تھا سب کو ایک ہی لاٹھی سے ہانگتے ہوئے یہ دعوی کرنا کہ زیادہ تر لوگ ناکام ہوتے ہیں بالکل غلط ہے۔
کچھ لوگ نیٹ ورک مارکیٹنگ اس لئے جوائن کرتے ہیں کہ یہ امیر ہونے کا آسان راستہ ہے لیکن ایسا نہیں ہے کیونکہ نیٹ ورک مارکیٹنگ ایک لمبی residulآمدن لینے کا بزنس ہے۔ اس میں فوراً اور تیزی سے پیسہ نہیں کمایا جاسکتا۔ اس میں کام کرنا پڑتاہے۔ اس کے لیے وقت نکالنا پڑتا ہے اور اپنیDedicationدکھانی ہوتی ہے۔ بہت سے لوگ بنا کچھ کیے سب کچھ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ وہ ایک دو ہفتے کوشش کرتے ہیں اور جب کچھ نہیں ہوتا تو اسے Scamکہنا شروع کردیتے ہیں۔
یہ نیٹ ورک مارکیٹنگ کا قصور نہیں بلکہ ہماری زندگیوں کا حقیقی عکس ہے کہ ہم لوگ محنت کے عادی نہیں ہیں۔عام آدمی ہر اس چیز کو چھوڑ دیتا ہے جس میں کوشش کرنی پڑے۔
تیسرے زیادہ تر لوگ اپنے آپ کو سپورٹ سسٹم سے پلگ ان نہیں کرتے اور بزنس سیکھنے کی کوئی کوشش نہیں کرتے۔ اسے بزنس کے طور پر لیتے ہی نہیں۔ اگر وہ روایت بزنس بھی اسی طرح بغیر فوکس کے اور بغیر respectکے کریں گے تو وہاں بھی فیل ہوں گے۔
حقیقت میں نیٹ ورک مارکیٹنگ بزنس کے ساتھ صرف ایک مسلہ ہے کہ اس میں شامل ہونا انتہائی سادہ اور آسان ہے (صرف چند ہزار روپے) اور اسی وجہ سے اسے چھوڑنا بھی آسان ہے۔ یہاں ایک مثال پیش کی جاتی ہے اگر کوئی شخص ڈینٹسٹ ہے اور اس نے اپنا کلینک اور دوسرے آلات وغیرہ کی انوسٹمنٹ پر فرض کرتے ہیں دس لاکھ روپے لگائے ہیں۔ اس میں وہ پیسے شامل نہیں جو اس کے والدین نے ڈگری حاصل کرنے لیے اس پر لگائے ہیں۔ اب وہ ڈینٹسٹ اس کلینک میں اپنا دن رات لگاتا ہے تاکہ اس کا کلینک کامیاب ہوسکے۔ اگر اس کی پریکٹس نہ بھی چلے اور کئی ماہ تک مسلسل نہ بھی چلے تو بھی وہ اپنا کلینک بند نہیں کرے گا۔ کیوں کہ اس نے بڑی رقم انوسٹ کر رکھی ہے۔ اگر اسی جذبے کے تحت نیٹ ورک مارکیٹنگ بزنس میں کام کیا جائے تو کامیابی ضرور ملے گی مگر چونکہ لوگوں نے بہت معمولی رقم اس بزنس میں جوائن ہونے کے لیے خرچ کی ہوتی ہے اس وجہ سے وہ بڑی آسانی سے اسے چھوڑ دیتے ہیں۔ یہ ایک حقیقی بزنس ہے اور اسے ایک حقیقی بزنس کے طور پر ہی لینا چاہیئے ۔ لوگ اسے بزنس کے بجائے Hobbyکے طور پر لیتے ہیں اور Hobbyبدلنا آسان ہے۔ لوگ بدقسمتی سے نیٹ ورک مارکیٹنگ کے اندر بڑی کامیابی نہیں دیکھ پاتے۔ زیادہ تر لوگ نیٹ ورک مارکیٹنگ بزنس بددلی کے ساتھ کچھ ہفتے کرتے ہیں لیکن جب کامیاب نہیں ہوتے تو آسانی سے الزام نیٹ ورک مارکیٹنگ پر لگادیتے ہیں۔ نیٹ ورک مارکیٹنگ کو الزام مت دیں۔
الزام کامیاب یا ناکام شخص کو دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں