B4Uکمپنی کا بھی پنڈورا باکس کھل گیا نیب تحقیقات شروع۔

بی فار یو کمپنی غیر قانونی ہے ایس ای سی پی نے اس کو غیر قانونی قرار دیا ہے نیب کی جانب سے انکوائری ہورہی ہے اس کے ساتھ ایف آئی اے بھی انکوائری کررہا ہے ابھی ایک اور تازہ ترین انکوائری سامنے آئی ہے۔
بی فار یو کمپنی کے بنک اکاونٹس کو نیب کی جانب سے منجمند کردیا گیا ہے ان کے تمام اثاثہ جات کو نیب کی تحویل میں لے لیا گیا ہے سیف الرحمن خان نیازی کا ایک ویڈیو بیان بھی منظر عام پر آیا ہے جو بی فار یو کمپنی کے سی ای او ہیں وہ خود تسلیم کررہے ہیں کہ اگر ان کی کمپنی بند ہوجاتی ہے تو بٹ کوائن کے تھرو رقم دیں گے جبکہ بٹ کوائن تو پاکستان میں غیر قانونی ہے ایک اور اہم نقطہ ہے کہ سوشل میڈیا کے اوپر B4Uنے تسلیم کر لیا ہے ان کی کمپنی غیر قانونی ہے نیب نے B4Uکمپنی کے میزان بینک میں جو اکاونٹس تھے اور دیگر بھی B4U کی جتنی کمپنیوں کے اکاونٹس وہاں پر تھے سب منجمند کردئیے گئے ہیں۔
نیب کی انکوائری میں B4Uکی ابھی تک 29کمپنیاں سامنے آئیں ہیں نیب کی جانب سے میزان بینک کے ہیڈ کواٹر کو لیٹر لکھا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ B4Uکمپنی اور اس کے ایسوسیٹ کے نام پر میزان بینک میں جو جو بھی اکاونٹس ہیں ان کو فوری طو ر پر فریز کیا جائے
ان 29کمپنیوں کے نام درج ذیل ہیں۔

NTN / CNIC
Company / Individual Name
S No
5479680-3
Business Live Pvt, Limited
1
5379976-1
Future Property Associates Pvt Ltd
2
5958902-2
Emerging Innovations Pvt Ltd
3
8996408-8
B4USoft Pvt Ltd
4
8945367-6
Bravo Taxi Service (SMC Pvt) Ltd
5
5552058-3
Alpha Advertising Pvt Ltd
6
6986722-4
B4U (Bridge for You) Foundation
7
6506434-1
AAS Waryas Global Trading Pvt Ltd
8
6506435-2
Saif Rovina Associated Pvt Ltd
9
6648379-7
Perfect Modaraba Management Pvt Ltd
10
6909428-2
AAS Waryas Logistics Pvt Ltd
11
6951767-5
SRKN Limted
12
8131347=0
SRKN Travels Tour and Recruiting Company Pvt Ltd
13
8128813-4
Niazi Law Associates Pvt Limited
14
8141869-1
B4U Consultant (SMC- Pvt) Limted
15
8141870-2
B4U Builders & Developers (SMC- Pvt) Limited
16
8169732-0
Agrozem Chem Pvt Ltd
17
8198113-4
Niazi Oil Services Pvt Ltd
18
8198112-3
SR Cach & Carry Pvt Ltd
19
3830263640245
Saif ur Rehman Khan / AAS Waryas Traders
20
3830263640245
Comet Transport Services
21
3830263640245
Niazi Cold Srorage
22
3830263640245
RDF Dairy Products
23
3830263640245
Niazi Petroleum
24
3830263640245
Dream Sugar Mills Brokers
25
38302-5685358-6
Zareena Khan D/o Saif ur Rehman
26
38302-9437186-8
Sareena Narmeen Khan D/o Saif ur Rehman
27
38302-3194260-3
Ahmad Waryas Khan S/o Saif ur Rehman
28
38302-1311189-5
Ahzem Waryas Khan S/o Saif ur Rehman
29

بی فار یو کمپنی کے سی ای او کہتے ہیں کہ اگر یہ غیر قانونی ہے اور اس کو بند کردیا گیا تو ہم لوگوں کو بٹ کوائن کے تھرو پیسہ دیں گے حالانکہ بٹ کوائن کے اوپر وقار ذپچھلے آٹھ سالوں سے شور ڈال رہا ہے مگر بٹ کوائن کو قانونی نہیں کیا گیا نہ ہی بٹ کوائن پاکستان میں کوئی ایسا ڈیپازٹ یا وڈرا اس کا ہوسکتا ہے بی فار یو کا جو ٹویٹر اکاونٹ جسے 2016میں بنایا گیا تھا اس میں ایک ٹویٹ ہے کہ
”گورنمنٹ سے بات چیت جاری ہے B4Uکو گورنمنٹ سطح پر لیگل کیا جائے جیسے EFUانشورنس وغیرہ ہے“
سیف الرحمن خان نیازی سے متعلق یہ بھی ہے کہ وہ ماضی میں بھی ایک کمپنی بناکر فراڈ کر چکے ہیں اور عوام کو لوٹ چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں