فیس بُک نے 2020 کی چوتھی سہ ماہی کتنا کمایا،فیس بک کو روزانہ کتنے لوگ استعمال کرتے ہیں۔۔۔؟

فیس بک کی جانب سے 2020 کی چوتھی سہ ماہی کی آمدنی کے اعدادوشمار جاری کر دئیے گئے ۔

جس کے مطابق فیس بک کو روزانہ استعمال کرنے والے افراد کی تعداد ایک ارب 84 کروڑ سے زیادہ ہے جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 11 فیصد زیادہ ہے۔

اسی طرح کم از کم 2 ارب 80 کروڑ افراد مہینے میں کم از کم ایک بار فیس بک کو ضرور چیک کرتے ہیں، اس شرح میں سالانہ بنیادوں میں 12 فیصد کا اضافہ ہوا۔

روزانہ 2 ارب 60 کروڑ سے زیادہ افراد فیس بک کی ایک ایپ کو ضرور استعمال کرتے ہیں جو 2019 کے مقابلے میں 15 فیصد زیادہ تعداد ہے

جبکہ ہر ماہ کم از کم ایک بار استعمال کرنے والوں کی تعداد 3 ارب 30 کروڑ (14 فیصد زیادہ) سے زیادہ ہے۔

دنیا کی 7 ارب آبادی میں سے 50 فیصد کے قریب مہینے میں ایک بار فیس بک کی ایپ ضرور استعمال کرتے ہیں۔

اکتوبر سے دسمبر تک کمپنی کی آمدنی 28 ارب ڈالرز سے زیادہ رہی جبکہ منافع 11.2 ارب ڈالرز رہا، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں بالترتیب 31 اور 53 فیصد زائد ہے۔

یعنی کورونا وائرس کے نتیجے میں فیس بک نے 2020 کا اختتام مالی اور صارفین کی تعداد کے لحاظ سے مضبوط انداز سے کیا ہے۔

سہ ماہی رپورٹ کے مطابق فیس بک کے بانی نے کہا کہ 2020 کمپنی کے لیے اچھا سال رہا مگر 2021 میں غیریقینی صورتحال کا سامنا ہوسکتا ہے، بلکہ ترقی کی رفتار کو برقرار رکھنا ممکن نہیں ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں