بھارت نے ٹک ٹاک سمیت 59 ایپس پر ہمیشہ کے لئے پابندی لگا دی ۔

بھارتی حکومت نے حالیہ مہینوں میں ڈھائی سو سے زیادہ چینی ایپس پر پابندی عائد کی تھی جس کے لیے صارفین کی پرائیویسی کو جواز بنایا گیا تھا۔

ان ایپس میں ٹک ٹاک، وی چیٹ، علی بابا کا یو سی براؤزر، شیاؤمی کی متعدد ایپس اور گیمز شامل تھیں۔

اب بھارت نے 59 ایپس پر مستقل پابندی عائد کردی ہے۔

بھارتی حکومت کے مطابق ان ایپس کے نمائندگان ڈیٹا سیکیورٹی اور پرائیویسی کے حوالے سے قائل کرنے میں ناکام رہے۔

مستقل پابندی کا نفاذ سیکشن 69 اے کے تحت کرتے ہوئے ایپس پر الززام عائد کیا گیا ہے کہ وہ ملکی خودمختاری کے خلاف کام کررہی تھیں۔

ابھی یہ واضح نہیں کیا گیا کہ کونسی ایپس کو ہمیشہ کے لیے بھارت میں کام کرنے سے روکا گیا ہے۔

مگر ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق ان 59 ایپس میں ٹک ٹاک بھی شامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں