اپنا کاروبار کیوں ضروری ہے۔۔؟

روزگار کے مواقع حکومتی اور نجی سیکٹر میں آہستہ آہستہ کم ہوتے جارہے ہیں، نااہلی، بدعنوانی، کاہلی، خراب طرز حکمرانی کیوجہ سے پبلک سیکٹر آہستہ آہستہ سکڑتا جارہا ہے جس سے اس سیکٹر میں روزگار کے مواقع محدود ہوتے جارہے ہیں۔ اسی طرح نجی اور زرعی شعبہ جات میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے روزگار کے مواقع وسیع پیمانے پر پیدا نہیں ہورہے ہیں۔ ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک سب بیروزگاری کے بڑھتے ہوئے مسائل سے دوچار ہیں اس سلسلہ میں مختلف پروگرامز شروع کیے گئے ہیں جن میں نوجوانوں کو خود روزگار کے مواقع کی طرف راغب کیا جارہا ہے۔ مالیاتی ادارے مختلف قسم کے قرضہ جات کی سکیموں کو شروع کررہے ہیں جس میں قابل ذکر آسان شرائط پر قرضہ اور مائیکروفنانس کی سکیمیں شامل ہیں۔ اس ساری صورتحال میں اپنی اور اپنے خاندان کی کفالت کے لئے نوجوانوں کو کوئی روزگار تلاش کرنے جاتے ہیں اور اپنی جانوں کو خطرے میں ڈالتے ہیں۔ پاکستان آبادی کے لحاظ سے ایک بڑا ملک ہے اور اس میں خود روزگار کے لئے بے شمار مواقع ہیں اصل مسلہ ہمارے نوجوانوں کے پاس کاروبار شروع کرنے کیلئے کوئی قابل عمل بزنس آئیڈیاز، راہنمائی اور مضبوط مصنوعات ہی نہیں ہوتیں اس لئے بے شمار لوگ اپنا کاروبار شروع کرنے سے ہچکچاتے ہیں اور اگر کوئی کاروبار شروع کر بھی لیتا ہے تو اس میں اکثر ناکام ہوجاتا ہے۔ کامیاب کاروبار شروع کرنے اور چلانے کیلئے آپ کے پاس مستند معلومات،مناسب سرمایہ، نیا یا منفرد بزنس آئیڈیا، مضبوط مصنوعات اور مارکیٹنگ کی راہنمائی موجود ہونی چاہیے۔

اپنے کاروبار کے فوائد۔
عام طور پر لو گ صرف کاروبارمیں ناکامی اور نقصان کی وجہ سے کوئی قدم نہیں اٹھا پاتے اگر یہ یقین ہوجائے کہ کاروبار میں نقصان اور ناکام ہونے کے کم مواقع ہیں تو لوگ ہمیشہ اپنے کاروبار کو ہی ترجیح دینگے۔ اگر سرمایہ کاری اور کاروبار کرنے کی معلومات اور راہنمائی ہوتو کامیابی کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔

اپنے کاروبار کے درج ذیل فوائد ہو سکتے ہیں۔

1۔ آنے والا دور اپنے کاروبار یا خود روزگار کا ہے کیونکہ نجکاری محدود حکومتی ادارے اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے وسیع پیمانے پر روزگار کے مواقع میسر نہیں ہونگے۔ اس لئے آنے والی نسل کو تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ اس بات سے آگاہ کیا جانا چاہیئے کہ تعلیم حاصل کرنے کے بعد ذریعہ معاش کے لئے اپنے کاروبار کو ہی ترجیح دی جائے۔

2۔ کاروباری شخص کو پوری دنیا میں خوش آمدید کہا جاتا ہے اور معاشرے میں یہ لوگ اعلیٰ مقام بھی رکھتے ہیں۔

3۔ کاروبار ی خاندان کے بچے بڑے ہوکر اپنے کاروبار کو سنبھالتے ہیں جبکہ ملازم پیشہ لوگوں کے بچے نئے سرے سے کم تنخواہ پر ملازمت کے مواقع تلاش کررہے ہوتے ہیں۔

4۔ کاروبار میں اچھے حالات اچھا منافع حاصل کیا جاسکتا ہے جو سالوں سال ملازمت کرکے بھی نہیں کمایا جاسکتا۔

5۔ کاروبار میں آپ اپنے لئے محنت کرتے ہیں جبکہ ملازمت میں آپ لوگوں کے لئے محنت کرتے ہیں۔

6۔ اچھی آمدن سے آپ اپنے بچوں کی اعلیٰ تعلیم وتربیت کرسکتے ہیں جبکہ ملازمت میں بمشکل گھر کے اخراجات ہی پورے کئے جاسکتے ہیں۔

7۔ اپنے اردگر نظر دوڑائیں تو آپ کو معلوم ہوگا کہ زیادہ تر کاروباری لوگ ہی زندگی کی تمام سہولتوں سے لطف اندوز ہورہے ہیں جبکہ ملازمت پیشہ لوگ ان سہولیات کو ترستے ہیں۔ خاص طور پر بچوں کی معاری تعلیم اور صحت کی سہولتیں حاصل کرنا ملازم پیشہ طبقے کے لئے بہت مشکل کام ہے۔

8۔ اپنے کاروبار میں انسان آزاد ہوتا ہے جبکہ ملازمت کرنے میں آزادی نہیں رہتی۔

9۔ کاروبار پیغمبری پیشہ ہے اور اسلام میں کاروبار اور تجارت کو پسند کیا گیا ہے۔

10۔ ملازم پیشہ افراد مالک اور باس کی سخت باتوں کی وجہ سے پریشانی میں مبتلا رہنے کی وجہ سے ہر وقت تناو کا شکار رہتے ہیں جو صحت کے لئے نقصان دہ ہے۔

11۔ پرائیویٹ سیکٹر میں جوں جوں ملازمت کا دورانیہ بڑھتا ہے تو تنخواہ ہونے کی وجہ سے سٹاف کو ملازمت سے فارغ کردیا جاتا ہے جس کی وجہ سے عمر کے اس حصے میں نئے سرے سے ملازمت ڈھونڈنا بہت مشکل کام ہوتا ہے۔

12۔ مالک یا سننئیرز اپنے ملازمین کو ہر وقت مزید محنت اور کام کرنے کا زور دیتے رہتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں