نیٹ ورک مارکیٹنگ بزنس کرنا کیوں ضروری ہے۔؟

شخصی ترقی۔
نیٹ ورک مارکیٹنگ لوگوں کو خوف پر قابو پانا، اچھے طریقے سے گفتگو کرنا لوگوں کی نفسیات کو سمجھنا اورمستقل مزاجی سے اپنے مقصد پر ڈٹے رہنا سکھاتی ہے نیٹ ورک مارکیٹنگ بزنس میں کامیابی کے لیے آپ کوکچھ مہارتیں سیکھنا ہوں گی اور یہ مہارتیں آپ کی شخصی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں نیٹ ورک مارکیٹنگ بزنس میں آپ سیکھنے کے ساتھ ساتھ کھاتے ہیں۔ یعنی جو سیکھتے ہیں وہ کرتے ہیں۔ نیٹ ورک مارکیٹنگ بزنس کی کمپنیاں اپنے ڈسٹری بیوٹر کی پرسنل ڈویلپمنٹ اور بزنس ڈویلپمنٹ دونوں پر بہت زیادہ توجہ دیتی ہیں۔ کمپنیز کے پاس ایک مضبوط سپورٹ سسٹم ہوتا ہے۔ وہ کوچنگ اور تربیت کے لیے بہترین ٹرینرز کی خدمات حاصل کرتی ہیں۔ اس کے علاوہ کامیاب لیڈرز اپنا علم اور تجربہ دوسروں کے ساتھ شئیر کرتے ہیں تاکہ ان کی آرگنائزیشن تیزی سے آگے بڑھے اور پھر ان کی ٹیم کا ہر ممبر اپنی آرگنایزیشن اسی طریقے سے بنائے جس طریقے سے انہوں نے بنائی تھی۔

قائدانہ صلاحیتیں۔
نیٹ ورک مارکیٹنگ بزنس میں آپ کو ایسے بے شمار لوگ ملیں گے جنہوں نے اپنا سفر صفر سے شروع کیا اور آج وہ ایک شاندار، باوقار اور پرلطف زندگی گزار رہے ہیں۔ نیٹ ورک مارکیٹنگ صرف لوگوں کو کامیاب بزنس کے گر ہی نہیں سکھاتی بلکہ انہیں ایک لیڈر، ایک قائد میں بدل دیتی ہے۔ یہ نیٹ ورک مارکیٹنگ ہی کا خاصا ہے کہ ایک عام آدمی کو سٹیج پرپہنچا دیتی ہے۔ اسے ایک ایسی پراثر شخصیت میں بدل دیتی ہے کہ لوگ اس سے متاثر ہوتے ہیں اور اس کی گفتگو کے سحر میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔نیٹ ورک مارکیٹنگ قائدانہ صلاحتیوں کو جنم دینے اور انہیں جلا دینے کا بہترین پلیٹ فارم ہے۔
نیٹ ورک مارکیٹنگ ایسے قائدین پیدا کرتی ہے جو دوسروں کو سکھاتے ہیں کہ اپنے خوابوں کو کیسے پورا کیا جاسکتا ہے۔ یہ قائدین دوسروں کو مالی آزادی حاصل کرنا سیکھاتے ہیں۔ آپ کو لیڈر شپ سیکھنے کے بے شمار مواقع مل سکتے ہیں مگر نیٹ ورک مارکیٹنگ آپ کو ہمہ جہت لیڈر بناتی ہے۔ اس لیڈر شپ کی اہمیت کا اندازہ آپ اس بات سے لگا لیں کہ کسی ڈسٹری بیوٹر کو تنخواہ دی جاتی نہ کسی پروقت پر آنے کی پابندی ہے مگر اس کے باوجود نیٹ ورک مارکیٹنگ انڈسٹری کا سارا کام بخوبی چلتا ہے کیسے،لیڈر شپ کے ذریعے۔

کم سے کم سرمائے سے بزنس کا آغاز ۔
جو لوگ اپنا بزنس کرنا چاہتے ہیں ان کیلئے سب سے بڑا مسئلہ سرمائے کا ہوتا ہے جبکہ نیٹ ورک مارکیٹنگ کم سے کم سرمایہ یا یوں کہیے کہ بغیر کسی سرمائے کہ بھی شروع کیا جاسکتا ہے۔ کم سرمایہ کاری کے باوجود زیادہ آمدنی کے امکانات کسی بھی ایسے بزنس کی نسبت زیادہ ہوتے ہیں جس میں کروڑوں کی سرمایہ کاری کی گئی ہو۔

کم سے کم کاروباری اخراجات۔
روایتی بزنس کی نسبت نیٹ ورک مارکیٹنگ کا بزنس چلانے کے لئے بہت کم سرمائے کی ضرورت ہوتی ہے۔ نیٹ ورک مارکیٹنگ بزنس میں اخراجات زیادہ تر میٹنگز اور سمینارز وغیرہ میں خود جانے اور اپنی ٹیم کو لے جانے پر آتے ہیں۔ اس کے علاوہ کچھ مزید اخراجات بھی برداشت کرنا پڑتے ہیں جیسے موبائل فون کا بل، پٹرول اور پریزنٹیشن کو مینج کرنا، لیکن اخراجات روایتی بزنس کے مقابل میں بہت کم ہیں۔

پارٹ ٹائم۔
نیٹ ورک مارکیٹنگ بزنس کا بڑا فائدہ یہ ہے کہ آپ اسے موجودہ نوکری اور بزنس کے ساتھ پارٹ ٹائم بھی کرسکتے ہیں۔ جس شخص کو نوکری کرتے ہوئے یہ ڈر ہو کہ اگر بزنس میں ناکام ہوگیا تو کیا ہوگا، وہ اپنی نوکری کے ساتھ بھی اسے شروع کرسکتا ہے۔ اسی طرح روایتی بزنس کرنے والا بھی اپنے بزنس کے ساتھ اسے پارٹ ٹائم کرسکتا ہے۔ جب نیٹ ورک مارکیٹنگ کا بزنس مضبوط ہوجائے تو پارٹ تائم سے فل ٹائم پر آجائیں۔

مثبت Cash Flowاور دولت پیدا کرنا۔
زیادہ تر لوگ منفی کیش فلور پر چلتے ہیں جیسے کہ کریڈٹ کارڈ خریدنا وغیرہ۔ نوکری کرنے والے لوگ مہینے کے اختتام سے قبل ہی پیسے کی کمی جیسے مسائل کا شکار رہتے ہیں۔ جب صورتحال Drasticہوجاتی ہے تو پھر قرض لے لیتے ہیں۔ ان کی زندگی ایک مہینہ سے دوسرے مہینے تک چلتی ہے جس کی وجہ سے وہ کبھی بھی اپنے خوابوں کو حاصل نہیں کرپاتے۔، ایک عام آدمی جب اس قسم کی صورتحال کا شکار ہوتا ہے تو اس کے لئے بہت مشکل ہوتا ہے کہ وہ اس منفی کیش فلو سے باہر نکل سکے۔ منفی کیش فلو کسی کے لیے بھی ناممکن بنا دیتا ہے کہ وہ آگے بڑھ سکے جب تک اس کی زندگی میں کوئی معجزہ نہ ہوجائے اور معجزے کا صرف انتظار ہی کیا جاسکتا ہے۔
مثبت کیش فلو اس کے برعکس ہے۔ جب آپ کی آمدن آپ کے اخراجات سے بڑھ جائے تو آپ وہ کرسکتے ہیں جو آپ کرنا چاہتے ہیں۔ نیٹ ورک مارکیٹنگ انڈسٹری ایک شخص کو موقع دیتی ہے کہ وہ اپنے لیے مثبت آمدن حاصل کرسکے۔ اس کے ساتھ وہ غیر فعال آمدن کا مزہ بھی لے سکتا ہے۔ بہت سے کامیاب نیٹ ورکر اپنے مثبت کیش فلو کی وجہ سے مزید دولت پیدا کرلیتے ہیں جیسا کہ پراپرٹی وغیرہ میں سرمایہ کاری کرنا۔

بنا بنایا بزنس۔
نیٹ ورک مارکیٹنگ بنا بنایا تیار شدہ بزنس ہے جو کہ صرف اس بات کا انتظار کررہاہے کہ آپ اسے شروع کریں۔

ٓٓآپ دوسروں کی کامیابی میں ان کی مدد کرتے ہیں۔
نیٹ ورک مارکیٹنگ بزنس میں یہ آپ کے ہاتھ میں ہے کہ آپ ہر شخص کو موقع دکھائیں۔ اگر آپ کسی ضرورت مند کویہ بزنس دیتے ہیں تو آپ اس کی بہت زیادہ مددکرتے ہیں۔ جب آپ دوسروں کو خوشحال کرتے ہیں تو خود بھی خوشحال ہوتے ہیں۔ اس بزنس کے ذریعے جس طرح آپ نے اپنی زندگی تبدیل کی ایسے ہی اوروں کی تبدیل کرسکتے ہیں۔ دوسرے پرفیشننز کی طرح اس بزنس میں کوئی کسی کا گلا نہیں کاٹتا۔
یہاں کوئی کسی سے حسد نہیں کرتا اور نہ کبھی اس بارے میں سوچتا ہے کہ اسے پروموشن مل گئی اور مجھے کیونکہ اس بزنس میں ہر ایک کے لئے برابر کے مواقع موجود ہیں۔ نیٹ ورک مارکیٹنگ کا بزنس پیسے کمانے سے بڑھ کر کچھ اور ہے۔ حقیقت میں یہ زندگی گزارنے کا ایک طریقہ ہے۔ اس بزنس کے ذریعے اپنی زندگی کو بامقصد بنایا جاسکتا ہے۔ لوگوں کی پروفیشنل اور پرسنل گروتھ کے ذریعے انہیں اس سوسائٹی کا بہترین فرد بنایا جاسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں