دُنیا کے 10 بڑے مذاہب اور اُن کا تعارف

کائنات کا خالق کون ہے اس بات پر دُنیا کے انسانوں میں کبھی اتفاق نہیں ہُوا اس بنا پر دُنیا میں مختلف مذاہب پائے جاتے ہیں جو اپنے اپنے شعور کے مطابق کائنات کے خالق کا تعین کرتے ہیں اور اپنے اپنے انداز سے اُس کی عبادت کرتے ہیں، اس آرٹیکل میں دُنیا میں موجود چند بڑے مذاہب اور دُنیا میں اُن کی تعداد کا ذکر کیا جائے گا ۔

نمبر1: Christianity
آبادی کے لحاط سے یہ دُنیا کا سب سے بڑا مذہب ہے جس کے ماننے والوں کی تعداد 2.4 بلین کے لگ بھگ ہے یعنی دُنیا کی آبادی کا 33.4 فیصد حصہ کرسچئین ہے۔
اس مذہب کے ماننے والے ایک خُدا پر یقین رکھتے ہیں اور کائنات کا خالق اُسی کو سمجھتے ہیں۔ کرسچینز کا کہنا ہے کے عیسیٰ علیہ السلام خدا کے بیٹے ہیں اور اس عقیدے پر قائم ہیں کہ وہ دوبارہ دُنیا میں تشریف لائیں گے اور انسانیت کو بچائیں گے۔

نمبر 2: اسلام
اسلام دُنیا کا دوسرا سب سے بڑا مذہب ہے جس کے ماننے والوں کی تعداد 1.8 بلین سے زیادہ ہے اور یہ دُنیا کی آبادی کا تقریباً 24.1 فیصد ہے۔
ایک خُدا کے ماننے والے مُحمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کوخُدا کا آخری نبی مانتے ہیں اور قرآن مجید کو خُدا کا کلام اور خُدا کی طرف سے نازل کی گئی آخری کتاب مانتے ہیں۔

نمبر 3: ہندوایزم
بُت پرستی کرنے والے بہت سے خُداؤں کو کائنات کا خالق سمجھتے ہیں ان کی تعدا دُنیا میں 1.5 بلین کے لگ بھگ ہے جو دُنیا کی کل آبادی کا تقریباً 15 فیصد ہیں۔
اس مذہب کی ابتدا 500 قبل مسیح سے بھی پُرانی ہے اور ہندو مت کے ماننے والے بہت سی کتابوں کو آسمانی کتابیں تصور کرتے ہیں۔

نمبر 4: بُدھ ایزم
مہاتما بُدھ کو خدا ماننے والے بُدھووں کی تعداد تقریباً 521 ملین ہے جو کُل دنیا کی آبادی کا تقریباً 5.5 فیصد ہے۔ اس مذہب کے ماننے والے مہاتما بُدھ کی تعلیمات پر عمل کرتے ہیں اور یہ دُنیا کا چوتھا بڑا مذہب ہے۔

نمبر 5: افریقن ٹرڈیشنل مذہب
اس مذہب کے ماننے والوں کی تعداد تقریباً 100 ملین ہے اور یہ دوسرے بہت سے مذاہب کے ملاپ سے پیدا ہُوا ہے جو ایمان رکھتا ہے روحوں پر، جادو ٹونے پر، اور ادویات وغیرہ پر۔ اس مذہب کے پاس کوئی کتاب نہیں ہے اور اس مذہب کے ماننے والے دُنیا کی کل آبادی کا تقریباً 0.32 فیصد ہیں۔

نمبر 6: سکھ ایزم
پندرہویں صدی میں پنجاب میں پیدا ہونے والا یہ مذہب خُدا کی وحدانیت کا قائل ہے اور باباگُرو نانک کی تعلیمات پر عمل کرتا ہے جو کہ کتاب کی صورت میں ان کے پاس موجود ہے جسے گُرو گرنتھ صاحب کہا جاتا ہے۔
اس مذہب کے ماننے والوں کی کُل تعداد 30 ملین سے زیادہ ہے اور یہ دُنیا کی آبادی کا تقریباً 0.21 فیصد ہے۔

نمبر 7: Spiritism
19ویں صدی میں جنم لینے والا یہ مذہب Spiritualistic Philosophy پر یقین رکھتا ہے جس کی تعلیمات فرانس کے رہنے والے Hippolyte Léon Denizard Rivail نے دیں۔
ان کی دُنیا میں کُل تعداد 30 ملین ہے اور یہ دُنیا کی آبادی کا تقریباً 0.21 فیصد ہیں۔

نمبر8: یہودی ایزم
خُدا کی وحدانیت پر ایمان رکھنے والے اس مذہب کے ماننے والوں کی دُنیا میں کل تعداد 14.5 ملین ہے اور یہ دُنیا کی آبادی کا 0.20 فیصد ہیں۔
یہ حضرت عزیز کو خُدا کا بیٹا مانتے ہیں اور تورات ان کی کتاب ہے جسے یہ آسمانی کتاب مانتےہیں۔

نمبر 9: بہائی
بہت سے مذاہب کی چیزوں کو ماننے والے اس مذہب کی بنیاد بہااللہ نے ایران میں 1863 میں رکھی اور بعد میں نبوت کا دعویٰ بھی کیا، اس مذہب کے ماننے والوں کی دُنیا میں کُل تعداد 7 ملین ہے اور یہ دُنیا کی آبادی کا تقریباً 0.10 فیصد ہے۔

نمبر 10: جین ایزم
جین ایزم یا جین دھرما کی ابتدا ہندوستان سے تقریباً 900 بی سی ای میں ہوئی بہت سے خداؤں کو ماننے والے اس مذہب کے پیروکاروں کی کُل تعداد تقریباً 4.2 ملین ہے اور یہ دُنیا کی آبادی کا تقریباً 0.06 فیصد ہیں

نوٹ: دُنیا کی ایک بڑی آبادی کسی بھی خُدا کو نہیں مانتی اور خُدا کو نا ماننے والے ان افراد کی تعداد 1.2 بلین ہے اور یہ دُنیا کی آبادی کا تقریباً 16 فیصد ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں