ایک ارب پتی شخص نے چاند کے مفت سفر کے لیے لوگوں کو دعوت دے دی۔

جاپان سے تعلق رکھنے والے ارب پتی یساکو مائزاوادہائیوں بعد چاند پر جانے والے اولین انسانوں میں سے ایک ہوں گے۔
مگر وہ چاند پر تنہا جانے کی بجائے اپنے ساتھ 8افراد کو بھی لے جانا چاہتے ہیں اور اس مقصد کے لیے انہوں نے لوگوں کو اس مشن کا حصہ بننے کی بھی دعوت دی ہے۔
اسپیس ایکس کے اسٹار شپ کا یہ مشن 2023ء کو چاند پر جائے گا مگر اب کہاں جارہا ہے کہ یہ تاریخ آگے بھی جاسکتی ہے۔یساکو مائزاوا کو ستمبر 2018ء میں اسپیس ایکس نے چاند کے پہلے نجی سیاحتی دورے کے لیے منتخب کیا تھا۔ چاند کے اس سفر کے لیے منتخب ہونے کی 2شرائط ہیں ایک تو دیگر افراد کی مدد کرنا اور معاشرے کو کسی طریقے سے بہتر بنانے کی خواہش اور دوسری ایسے ہی عزائم رکھنے والے مشن میں شامل دیگر افراد کو سپورٹ کرنے کا عزم۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ جاپانی ارب پتی نے جنوری 2020میں چاند پر اپنے ساتھ جانے کے لیے ایک خاتون ساتھی کی تلاش شروع کرنے کا بھی اعلان کیا تھا۔
اس مقصد کے لیے تیارکی گئی ویب سائٹ پر 27ہزار سے زیادہ درخواستیں بھی جمع کرائی گئیں اور جاپانی اسٹریمنگ سروس نے اس مشن میں ایک رئیلٹی شو کے انعقاد کا بھی اعلان کیا۔
مگر بعد میں شو کو منسوخ کردیا گیا اب نئے اعلان میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ منتخب افراد کو تربیت کیسے فراہم کی جائے گی مگر یہ ضرور واضح کیا گیا ہے کہ ان کے ٹکٹ کی قیمت جاپانی ارب پتی ہی ادا کریں گے۔
یاد رہے اسٹار اسپیس ایک ایسا راکٹ سسٹم ہے جو انسانوں کے ساتھ 100ٹن کا سامان خلائی سفر مین لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں