ائیر کنڈیشنر کا زمانہ ختم امریکہ نے حیرت انگیز چیز تیار کردی۔

موسم کی تبدیلیوں کے باعث ہر سال گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے جس کی وجہ سے ایئرکنڈیشنر کا استعمال بھی بڑھتا جارہا ہے۔
کیا آپ تصور کرسکتے ہیں کہ حال ہی میں ایک امریکی یونیورسٹی نے ایسا پینٹ تیار کیا ہے جو کمرے میں کرنے سے ا ے سی کی ضرورت کو ختم کردے گا۔
امریکی یونیورسٹی پورڈیو کے انجینئر کے ہاتھوں تیار کردہ سفید پینٹ 95.5فیصد سورج کی روشنی کو منعکس کرتا ہے اور گردونواح کے ماحول کے مقابلے میں 19ڈگری فارن ہائیٹ ٹھنڈ کردیتا ہے۔
یہ ایسی حیرت انگیز ایجاد ہے جس کا مقابلہ ابھی تک دنیا بھر میں جتنی بھی کمرشل ہیٹ ریفیکٹنگ سفید پینٹ نے اب تک حاصل نہیں کی۔اس پینٹ پر تحقیقی کام کے نتیجے جرنل رپورٹس فزیکل سائنس نے جاری بھی کردئیے ہیں۔
گرمیوں میں آپ کو ائیر کنڈیشنر کی ضرورت اس لیے پڑتی ہے کہ سورج کی روشنی آپ کے کمرے کی چھت اور دیواروں کو گرم کر دیتی ہیں اور اسی وجہ سے گھر میں ہیٹ اور حبس پیدا ہوجاتا ہے جس سے گرمی کی شدت بڑھ جاتی ہے۔
مگر اس پینٹ کو گھر میں استعمال کرنے کے بعد یہ گھر کی دیواروں کو سورج کی گرمی سے بچائے گا یہ پینٹ سورج کی روشنی کو منعکس کرکے گھر کے اندر حرارت کو ختم کردے گا۔
محققین کا کہنا ہے کہ یہ پینٹ کافی سالوں سے تجربات سے گزر رہا تھا جو اب آکر باقاعدہ تیار ہوگیا ہے اس پینٹ میں کیلشئیم کاربونیٹ کو بنیادی جز کے طور پر استعما ل کیا گیا ہے۔
تحقیقاتی ٹیم کے مطابق مستقبل میں یہ پینٹ نہ صرف گھروں بلکہ گاڑیوں اور بڑی شاہراوں پر استعمال ہوگا جس سے عمارتوں کو ٹھنڈا کرنے والے ائیر کنڈیشنر سے چھٹکارا ملے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں