بٹ کوائن کریش، کھربوں روپے کا نقصان ہوگیا۔

بٹ کوائن کریش ہونے سے کرپٹو مارکیٹ کو کھربوں روپے کا نقصان ہوگیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بٹ کوائن بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد اب 15ہزار ڈالر سستا ہوگیا اور بٹ کوائن پہلی مرتبہ مارچ 2021کے بعد 50ہزار ڈالر سے نیچے آگیا۔

کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کی قیمت 48ہزار پانچ سو ڈالر تک گر گئی ہے تاہم اس کے بعد اس کی قیمت قدرے مستحکم رہی اس وقت یہ لگ بھگ 50ہزار ڈالر سے کچھ اوپر تجارت کررہا ہے۔

بٹ کوائن مارچ کے بعد پہلی با ر پچاس ہزار ڈالر سے نیچے آگیا اس وقت بٹ کوائن کی قیمت پاکستانی 77لاکھ روپے ہے
مارچ 2020میں اس کی قیمت 50ہزار ڈالر سے کم تھیں تاہم 2021میں ا س کو نئی بلندیوں کو چھوتے ہوئے دیکھا گیا ہے 14اپریل کو اس کی قدر بلند ترین سطح 95لاکھ روپے پاکستانی تک پہنچ گئی تھی

بٹ کوائن کریش ہونے سے کرپٹو مارکیٹ کو کھربوں کا نقصان ہوگیا بٹ کوائن مارچ کے پہلی بار 50ہزار ڈالر سے نیچے آگیا اس وقت بٹ کوائن کی قیمت 77لاکھ روپے پاکستانی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں