بی فار یو B4Uکے فاونڈر سیف الرحمن نیازی پھنس گئے قریبی ساتھی چھوڑ کر فرار۔

لاہور: (مانیٹرنگ ڈیسک ) بی فار یو جو اس وقت ٹاپ پہ چل رہی ہے جس نے نہ صر ف غیر قانونی طریقے سے انویسٹمنٹ کے نام پر لوگوں سے پیسہ لیا بلکہ اس پیسے کا سود بھی دیا مگر اب بی فار یو کے جو سیف الرحمن نیازی ہیں وہ برے طریقے سے پھنس چکے ہیں ایف آئی اے نے تازہ ترین کاروائی کرتے ہوئے بی فار یو کی دو ٹرانزیکشن پکڑی ہیں جن میں ایک 25کروڑ کی اور دوسری 15کروڑ کی ہوئی ہیں اور یہ بٹ کوائن کے ذریعے ٹرانزیکشن ہوئی ہیں کہاجارہا ہے کہ اس طرح کی مزید ٹرانزیکشن بھی دیکھی جارہی ہیں کاونٹر ڈیپارٹمنٹ اب اس معاملے کو دیکھے گا آپ کو علم ہے پاکستان پہلے ہی ایف اے ٹی ایف میں گرے لسٹ میں رہا ہے جس کے لیے کافی قانون سازیاں کی گئی اس کے باوجود فنانشنل مانیٹرنگ یونٹ جو ہے جو فنانس منسٹری کے انڈر کام کرتا ہے جس میں خفیہ ایجنسیز بھی ہوتی ہیں انہوں نے بھی اپنا کام کیا جس کے مطابق اب سیف الرحمن نیازی بہت برے طریقے سے پھنس چکے ہیں اور نیازی صاحب کے قریبی ساتھی ان کو چھوڑ کر فرار ہوچکے ہیں
جن لوگوں کے پیسے بی فار یو میں انویسٹ ہوئے ہوئے ہیں وہ اب یہ سارے کیسز دیکھ کر اپنا پیسہ واپس مانگ رہے ہیں اور بی فار یو جس کے تمام بینک اکاونٹس نیب نے منجمند کردئیے ہیں تو اس حال میں ان لوگوں کو سیف الرحمن نیازی کی طرف سے وائس بھیج دی جاتی ہے کہ آپ صبر کریں آپ کا پیسہ آپ کو واپس مل جائے گا کیونکہ ساڑھے لاکھ ممبر تو یہ خود تسلیم کر چکے ہیں جبکہ ایف آئی اے کی چھان بین میں ابھی تک اتنے لوگ نہیں آئے ایف آئی اے اب بی فار یو سے منسلک وہ لوگ جو سیف الرحمن نیازی کے ساتھ مل کر کام کررہے تھے ان کا ڈیٹا جمع کرنا بھی شروع کردیا ہے
کچھ تازہ ترین ڈیٹا جو ا سوقت تک سامنے آیا ہیں ان میں ایک تو یوٹیوبر بھی ہیں جو ان کے ساتھ ملے ہوئے ہیں جو اپنی ویڈیوز میں اس کمپنی کا دفاع کرتے ہیں مگر جیسے ہی کیسز سامنے آرہے ہیں اب وہ یوٹیوبرز بھی کہہ رہے کہ ہمارا بی فار یو سے کوئی تعلق واستہ نہیں ہے کیونکہ ایف آئی اے اب پی ٹی اے کے ساتھ ملکر ان سارے یوٹیوبرز کا بھی محاسبہ کرنے جارہا ہے جو ان کے متعلق ویڈیوز بنا رہے ہیں اور ان کی مارکیٹنگ کرتے ہیں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ یہ سیف الرحمن ہے کون کہاں سے نمودار ہوا سیف الرحمن نیازی خود اپنے ایک بیان میں کہتا ہے کہ ہم بہت غریب لوگ تھے ایک لاکھ روپے کا گھر فروخت کیا اور کاروبار شروع کیا سیف الرحمن نیازی اب چونکہ ان کے پاس عوام کا پیسہ ہے تو وہ بڑی شاہی قسم کی زندگی انجوائے کررہے ہیں پچھلے دو تین سال سے سیف الرحمن نیازی اپنی سالگرہ بڑی جوش و خروش سے مناتے ہیں ان سے یہ پوچھنا چاہیے کہ ایسی سالگرہ آپ پہلے کیوں نہیں مناتے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں