دنیاہل گئی، گوگل ارتھ میں عجیب کاروائی۔

بی بی سی میں گزشتہ دنوں ایک رپورٹ سامنے آئی ہے جس میں یہ کہاں گیا ہے کہ گوگل ارتھ جس کو پوری دنیا استعمال کرتی ہے جس کے اوپر آپ کسی بھی علاقے یا ملک کا پتہ لگا سکتے ہیں گوگل ارتھ میں اگر آپ اسرائیل کے علاقے یا غزہ کو دیکھیں تو گوگل ارتھ پر غزہ کی پڑی ہوئی تمام فوٹوز آپ کو دھندلی نظر آئیں گئیں حالانکہ جدید دور میں ہائی ریزولوشن کیمرے ہیں مگر اس کے باوجود گوگل ارتھ غزہ کی تمام فوٹوز آپ کو دھندلی دکھائے گا آپ ایرے کا اندازہ نہیں لگا سکیں گے کہ یہاں کیا چل رہا ہے اور کیا نہیں چل رہا۔ اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ اسرائیل نے غزہ کے اوپر جب راکٹ حملوں کا پروگرام بنایا تو ساتھ ہی جتنی بھی کمپنیز ہیں یا جو خلائی سیارے جن کے پاس ہائی ریزولوشن کی فوٹوز تھیں ان سب کو اسرائیل نے اپنے اسررسوخ کے ذریعے سے گوگل ارتھ پر ان تما م تصویروں کو اپلوڈ ہونے سے روک رکھا ہے۔
یعنی کہ آپ دیکھ ہی نہیں سکتے کہ غزہ میں اسرائیل کہاں کہاں بیٹھا ہے کیا کیا کاروائیاں کررہا ہے یہ سب دیکھنے سے محروم ہیں آپ کیونکہ اسرائیل نے پہلے سے ہی بندوبست کررکھا تھا اس چیز کا غزہ کے اندر اسرائیل اپنے اڈے کہاں پہ بنارہا ہے یا جو نئی کنسٹرکشن کررہا ہے یہ سب آپ کو گوگل ارتھ پر دیکھنے کو نہیں ملے گا یہ ساراکچھ آپ نہ آج دیکھ سکتے ہیں اور نہ ہی اس کو فیوچر میں دیکھ سکتے ہیں جب تک مسلمان ممالک کے پاس اپنا خلائی سسٹم نہیں اس وقت تک ہم یہ سارا کچھ نہیں دیکھ سکتے اور مسلمان اس فیلڈ میں پہلے ہی بہت پیچھے ہیں۔ یہاں سے آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ اسرائیل کی تیاری کس لیول کی ہے وہ ہمیں اپنا دشمن سمجھتے ہیں اور وہ یہ چاہتے ہیں کہ ان کا دشمن ا ن کے علاقوں کو دیکھ بھی نہ سکے۔
اگر ہم غزہ موجودہ صورتحال کی بات کریں تو غزہ میں اس وقت قیامت صغرہ بپا ہے اسرائیلی فورسز غزہ میں امدادی سرگرمیاں جو دائیں بائیں سے آرہی ہیں ان کو روک رہی ہے اور غزہ کو جانے والے تمام راستے بند کر رکھے ہیں غزہ کے اند ر 400عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہوچکی ہے اور 6اسپتال جہاں زخمی فلسطینیوں کو امدادی سرگرمیاں دی جارہی تھی ان اسپتالوں کو بھی اسرائیلی فوج نے جان بوجھ کر نقصان پہنچایا ہے اس کے علاوہ 9ہیلتھ کئیر سنٹرز کو بھی اسرائیلی فوج نے نقصان پہنچایا ہے۔ اور سارے راستوں پر ناکے لگاکر بہانا یہ بنایا ہے کہ یہ لو گ فلسطینیوں کو اسلحہ یا راکٹ فراہم کررہے ہیں اس لیے غزہ کے راستوں کی ناکہ بندی کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں