دنیا کے سب سے بڑی سرچ انجن گوگل کا رواں سال 10ہزار نوکریاں دینے کا اعلان۔

گوگل جس کو انٹرنیٹ کی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی کہا جاتا ہے اس کے چیف ایگزیکٹیو سندر پچائی نے کہا ہے کہ رواں سال کے دوران امریکہ میں 7ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کریں گے جس سے 10ہزار سے زاہد ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔
گوگل کی جانب سے یہ سامایہ کاری معیشت کی بحالی کے حوالے سے کی جارہی ہے یہ سرمایہ کاری ٹیکنالوجی کے شعبے میں ہی کی جائے گی۔
سندر پچائی نے مزید کہا ہے کہ ہم امریکی معیشت کی بحالی میں اپنا الگ کردار ادا کرنا چاہتے ہیں اسی وجہ سے ہم عملی اقدامات کررہے ہیں اس کے ساتھ مزید 19ریاستوں میں نئی کمپنیاں کھولیں گے۔
سندر پچائی کا کہنا تھا کہ یہ سرمایہ کاری ایسے ڈیٹا مراکز پر کی جائے گی جنہوں نے کرونا کے دور میں انٹرنیٹ سرچنگ، ای میلز اور دیگر خدمات کو بہترین طریقے سے سرانجام دیا ہے۔
سندر پچائی نے مزید کہا کہ صرف سان فرانسسکو اور کیلی فورنیا میں ہی ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے جارہے ہیں جس سے واضح طور پر نوکریاں پیدا ہوگئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں