دنیا کے پانچ سب سے بڑے سرچ انجن۔

انٹرنیٹ نے دنیا کو گلوبل ویلج بنادیا ہے۔ آج دنیا بھر کے عوام اس کی سہولیات سے مستفید ہورہے ہیں۔ لیکن انٹرنیٹ استعمال کرنے کے لئے ایک اہم ٹول یعنی ”سرچ انجن“ کی ضرورت درپیش آتی ہے۔ آپ نے بھی اگر کبھی انٹرنیٹ استعمال کیا ہوتو اپنی مطلوبہ چیز تلاش کرنے کے لئے ”سرچ انجن“ کا استعمال ضرور کیا ہوگا۔ ماضی میں دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن ہونے کا اعزاز ”یاہو“ کے پاس تھا لیکن وقت رفتہ کے ساتھ ”گوگل“ نے اپنی ڈھاک بٹھا لی اور دیکھتے ہی دیکھتے ترقی کی منازل طے کرتا گیا۔ سٹیٹ کاونٹر کے تازہ اعدادوشمار کے مطابق انٹرنیٹ پر 92فیصد چیزیں تلاش کرنے کے لئے گوگل سرچ انجن کا ستعمال کیا جاتا ہے۔ گوگل کے بعد دوسرے نمبر پر ”مائیکروسافٹ بینگ“ براجمان ہے، جس کا مارکیٹ شیئر 1.6فیصد ہے یعنی گوگل نے دنیا کے تمام سرچ انجنز کو کافی بڑے مارجن سے شکست دی ہے دلچسپ بات یہ ہے کہ اس فہرست میں شامل پہلے تینوں سرچ انجزکا تعلق امریکا سے ہے جبکہ چوتھے نمبر پر موجود سرچ انجن ” Yandex:=”کا ایجاد کار ملک روس ہے۔ یہ 1.29فیصد مارکیٹ شیئر کے ساتھ چوتھے نمبر پر جگہ بنانے میں کامیاب ہوا ہے۔ گزشتہ چند برسوں میں چائنیزسرچ انجن ” Baidu “نے بھی بڑی تیزی سے ترقی کی منازل طے کی ہیں اور پانچویں نمبر پراپنی جگہ بنائی ہے۔ اگر گوگل سرچ انجن کی بات کریں تو اس ٹیک جائنٹ نے نہ صرف دنیا بھر کی مارکیٹ میں اپنی ڈھاک بٹھائی ہے بلکہ صرف امریکہ میں ہی اس کے صارفین کا مارکیٹ شیئر 87.6فیصد بنتا ہے۔ جبکہ دوسراپہلو گوگل کروم ہے۔ گروم گوگل کمپنی کا تیار کردہ انٹرنیٹ براوزر ہے جس کے دنیا بھر میں صارفین کی تعداد 1ارب سے تجاوز کرگئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں