رواں سا ل یکم رمضان المبارک سے زکوۃ کا نصاب کیا ہوگا حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

حکومت پاکستان کی جانب سے رواں سال زکوۃ کا نصاب 933,80مقرر کیا گیا ہے۔
حکومت پاکستان کے تخفیف غربت و سماجی تحفظ ڈویژن کی جانب سے اسلامی سال 1442-43ہجری (مالی سال 2020-21)زکوۃ کے نصاب سے متعلق نوٹی فیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
تخفیف غربت اور سماجی تحفظ ڈویژن کی جانب سے اسٹیٹ بینک دیگر بینکوں کو زکوۃ کے نصاب سے آگاہ کرے گا۔
جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق یکم رمضان المبارک کو بینک اکاونٹس سے زکوۃ کی کٹوتی کی جائے گی۔ زکوۃ کی کٹوتی کا اطلاق سیونگ بینک اکاونٹس اور پرافٹ اینڈ لاس شیئرنگ اکاونٹ پر ہوگا جب کہ 80ہزار 933روپے بیلنس رکھنے والے دیگر بینک اکاونٹس سے بھی زکوۃ کٹوتی کی جائے گی۔
کمپنی اکاونٹ، کرنٹ اکاونٹ یا وہ صارفین جنہوں نے زکوۃ نہ کاٹنے کا ڈکلیریشن بینک میں جمع کرایا ہے، ان کے اکاونٹ سے زکوۃ نہیں کاٹی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں