فیس بک نے صارفین کے لئے بڑی تبدیلیاں متعارف کرادیں۔

فیس بک نے کافی عرصے بعد خاموشی سے ان تمام مطالبات کو پورا کرتے ہوئے جو بڑے عرصے سے صارفین کی جانب سے کیے جارہے تھے کو پورا کرتے ہوئے خاموشی سے بڑی تبدیلیاں متعارف کرادیں۔
فیس بک کو ہر وقت نئے فیچر ز اور تبدیلیوں کی وجہ سے ہی اب تک پسند کیا جاتا رہا ہے اور اب سوشل سائٹ نے آن لائن تنقید سے بچنے کے لئے بھی نیا طریقہ متعارف کرا دیا ہے۔
فیس بک نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں جو نئے فیچرز متعارف کرائے ہیں ان سے صارفین بہت خوش ہیں۔
آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ فیس بک نے کون کون سی نئی تبدیلیاں کی ہیں۔
اگر آپ 31مارچ کے بعد کی فیس بک کو دیکھیں تو فیس بک ہوم پیج کے بار مینیوں میں نہیں گئے تو اب جاکر دیکھیں کہ سوشل سائٹ نے کیا تبدیلیاں متعارف کرائی ہیں۔
فیس بک کے ہوم پیج پر جہاں آپ کو پیجز، گروپش اور میموریز کے فیچرز دکھائی دیتے ہیں وہیں پر اب فیس بک نے متعدد نئے فیچرز بھی متعارف کرائے ہیں،جن میں دو فیچرز کو فیس بک نے 31مارچ کو متعارف کرایا ہے۔

فیورٹ کے سیکشن میں پیجز اور دوستوں کے اکاونٹ کو بھی شامل کیا جاسکتا ہے۔

اسی بار میں مینیوں اب صارفین کو ”موسٹ ریسینٹ“ اور فیورئٹس کے نام سے فیچرز بھی دکھائی دیں گے، جنہیں فیس بک نے 31مارچ کو متعارف کرایا۔
”موسٹ ریسینٹس“ فیچرز میں جانے کے بعد صارف کو ایک سیکنڈ پہلے کی پوسٹس بھی دکھائی دیں گی اور اس فیچرز میں تمام پوسٹس تازہوں گی۔
اس فیچر میں صارف کو ہر اس پیجز یا دوست کی تازہ پوسٹس نظر آئیں گی، جوصارف کے مواد میں ہوں گی۔
اسی طرح ”فیورئٹس“ فیچر میں جانے کے بعد پہلی مرتبہ فیس بک صارف سے اپنی فیورٹس کی سیٹنگ کرنی پڑے گی اور اس فیچر کے ذریعے ہر صارف کو پیجز اور دوستوں میں سے 30اکاونٹ کو شامل کرنے کا آپشن دیا گیا ہے۔
اس فیچر کی سیٹنگ کرنے کے بعد صارف کو اپنی نیوز فیڈ یعنی ہوم پیج پر فیورٹس اکاونٹ کی پوسٹس نمایاں دکھائی دیں گی۔
اسی طرح فیس بک نے ایک اور بہترین فیچر بھی متعارف کرایا ہے، جس کے استعمال سے سوشل میڈیا پر تنقید سے بچا جا سکتا ہے تاہم مذکورہ فیچر فوری طور پر بڑی کمپنیز کے پیجز، مواد تیار کرنے والے اداروں، معروف شخصیات اور برانڈز کے لئے متعارف کرایاگیا ہے۔


مذکورہ فیچر کے تحت شخصیات، اداروں اور برانڈز کو یہ سہولت دی گئی ہے کہ وہ چاہیں تو اپنی پوسٹس پر کمنٹس کا سیکشن بند کردیں یا پھر محدود کردیں۔
یعنی پوسٹ کرنے کے بعد انہیں کمنٹس کو کنٹرول کرنے کے لئے اضافی آپشن دیاگیا ہے اس کے علاوہ فیس بک پیمنٹ، میسیجنرکڈز، آفرز، ریسینٹ ایکٹویٹی، فرینڈ لسٹس اور گیمنگ ویڈیوز جیسے سیکشن اور فیچرز بھی متعارف کرائے ہیں۔
فیس بک نے کمنٹ سیکشن کو بند یا محدود کرنے کا فیچر بھی متعارف کرادیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں