لاہور میں قائم موبائل فون کی فیکٹری ماہانہ کتنے موبائل بنا رہی ہے۔؟

لاہور میں ائیر لنک نام سے قائم موبائل فون اسمبلنگ جو لاہور کے مشہور ایریا کوٹ لکھپت میں آجاتاہے یہ یونٹ جوکہ تمام ترسہولیات سے آراستہ ہے اس یونٹ میں صرف ایک ماہ میں 10لاکھ کے لگ بھگ موبائل فون اسمبلڈ کیے جارہے ہیں۔

لاہور کے اس یونٹ میں 3مختلف کمپنیوں کے اینڈرائیڈ فون تیار کیے جاتے ہیں۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس مقامی یونٹ میں تیار ہونے والا موبائل مارکیٹ میں پندرہ ہزار سے لے کر اٹھارہ ہزار تک فروخت کیا جارہا ہے تاہم کمپنی کو فی عدد کے حساب سے لاگت 7300روپے سے کچھ زاہد آتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہاں پر سینکڑوں ملازمین کی مدد سے دن رات کام کرکے موبائلز فونز کو انتہائی سخت ٹیکنکل ٹیسٹ سے گزارا جاتا ہے۔

یاد رہے گزشہ مالی سال میں موبائل فون کی درآمدپر ایک ارب 31کروڑ 10لاکھ ڈالر کا زرمبادلہ بیرون ممالک بھیجا گیا یہ زرمبادلہ اب مقامی سطح پر بننے والے موبائل فونز سے مقامی معیشت کو فروغ دے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں