پائی نیٹ ورک(PI Network) آن لائن کمائی ہے یا فراڈ۔؟

آج کل PI Networkکا بڑا چرچا ہے اور بہت سے لوگ ایک دوسرے کو لنک بھیج رہے ہیں انٹر نیٹ سے جڑے کاروبار سے منسلک ہونے کی وجہ سے آپ کو اس ویب سائٹ کے بارے میں واضح معلومات آپ کے سامنے رکھتے ہیں تاکہ آپ فیصلہ کرتے ہوئے جان لیں کہ آ پ کیا کررہے ہیں اورکیا کرنے جارہے ہیں۔
پائی نیٹ ورک میں کسی افادیت کا تبادلہ نہیں ہے۔
ہر کاربار یا کسی بھی معاشی سرگرمی میں افادیت یا اس کی ویلیو کا تبادلہ لازمی ہوتا ہے۔ پائی ایپ نیٹ ورک صارفین کو سوائے نفسیاتی طمانیت کے کسی قسم کی کوئی ویلیو مہیا نہیں کرتی۔ پائی نیٹ ورک کبھی مستقبل بعید میں ملنے والے فائدے کی بنیاد اور وعدے پر نئے صارفین اکٹھے کررہاہے۔
ایپ استعمال کرنے والے سمجھتے ہیں کہ وہ کچھ انویسٹ نہیں کررہے۔ جبکہ وہ اپنا قیمتی وقت انویسٹ ضرور کرتے ہیں۔ صارفین بھی کسی خاص افادیت میں اضافہ نہیں کرتے کہ ان کو کوئی فائدہ ملے۔یعنی اگر مستقبل میں کسی کو کوئی فاہدہ ہوگا تو پائی نیٹ ورک کے مالکان کو ہوگا۔
پائی نیٹ ورک اپنے آپ کو کرپٹو کرنسی کمپنی بتاتی ہے مگر اس کا کوئی کرپٹو نظام نہیں
پائی نیٹ ورک اپنے آپ کو ایک بلاک چین یا کرپٹو کرنسی کمپنی بتاتی ہے یا اس سے ملتا جلتا بتاتی ہے۔ جبکہ ہر بلاک چین اور کرپٹو کمپنی کا اپنا ایک کوڈنگ نظام ہوتا ہے، جسے وہ اوپن سورس کرتے ہیں اوپن سورس کا مطلب یہ ہے کہ کوئی بھی جو ٹیکنالوجی اور کوڈز سمجھتا ہے، وہ آسانی سے دیکھ سکتا ہے کہ اندر ہو کیا رہا ہے اور کس بنیاد پر یہ بزنس کھڑا ہے۔
پائی نیٹ ورک کا کوئی کوڈ اوپن سورس نہیں۔ آپ چاہے ٹیکنالوجی کو جتنا جانتے ہوں آپ نہیں جان سکتے کہ یہ بزنس کس بنیاد پر کھڑا ہے۔ ایسا اس لیے ہے کہ کوئی بزنس ہوہی نہیں رہا عام صارفین کے لیے اس کا مطلب یہ ہے کہ کمپنی ایک ایسی کرنسی کی بات کررہی ہے جو موجود ہی نہیں ہے۔ ایسا پہلے بھی One Coinکمپنی کرچکی ہے۔یہ کمپنی بھی پائی نیٹ ورک کیطرح کرپٹو کرنسی سے جوڑتی تھی ایسی کرپٹو کرنسی جس کا سرے کوئی وجود ہی نہیں تھا بعد میں اسی کمپنی کو ”دی ٹائمز“نے تاریخ کا سب سے بڑا دھوکا کہا تھا۔

پائی نیٹ ورک کام کیسے کرتا ہے۔؟
ایپ روزانہ کھولیے ڈیجیٹل کرنسی حاصل کرنے کے لیے ایک بٹن پر کلک کیجیے بس کام ختم۔ اور اس بنیاد پر کبھی نہ کبھی آپ پیسے کمانا شروع کردیں گے۔ اگر آپ اپنا لیول بڑھانا چاہتے ہیں تولوگوں کو پائی نیٹ ورک میں شرکت کی دعوت دیجیے۔ اور ایسا کرنے آپ کو مزید ڈیجیٹل کرنسی ملنا شروع ہوجائے گی یہ کہنا ہے اس کمپنی کا جیسا کہ شروع میں آپ کو بتایا کہ لوگ آجکل لنک سینڈ کرکرکے اپنے دوستوں کو اس طرف مائل کررہے ہیں۔

پائی نیٹ ورک کے وہ مختصر صافین جن کے مختلف کام یہ ہیں۔
1۔ پائینز۔ اس کاکام روزانہ یہ ثابت کرنا ہے کہ وہ روبوٹ نہیں ہے۔ اس کے لیے صارف کو ایپ میں موجود بٹن پر کلک کرنا ہے۔
2۔ کنٹری بیوٹر۔ دراصل ایسے پائینز صارفین کی لسٹ مہیا کرتا ہے جن پر وہ اعتماد کرتا ہے۔
3۔ نوڈ۔ ایسا پائینز اور کنٹری بیوٹر ہوتا ہے جو پائی نوڈ سافٹ وئیر اپنے کمپیوٹر پر چلاتا ہے۔
4۔ ایمبیسیڈر۔ دوسرے لوگوں کو پائی نیٹ ورک متعارف کرواتا ہے۔
ایسا سب کرنے والے روزانہ Piکرنسی ملتی ہے میں نے پائی نیٹ ورک کے لنکڈ ان پیج کا جائزہ لیا ہے اور کمپنی ملازمین سے بات کرنے کی کوشش کی کئی لوگوں نے جواب ہی نہیں دئیے۔ اور بقیہ جو لوگ اس ایپ کو استعمال کررہے ہیں وہ کمپنی ملازمین ہی نہیں آگے آپ خود اندازہ لگا لیں۔

میرے اس کمپنی سے کچھ سوالات ہیں۔۔
ڈیجیٹل کرنسی کہاں ہے؟
اس کے وجود کو ثابت کرنے کے لیے جو کوڈنگ نظام ہے وہ کہاں ہے؟
کب تک آپ اپنی پائی کرنسی کو روپوں یا ڈالر میں تبدیل کرسکتے ہیں؟
ہم کب دیکھیں گے کہ پائی نیٹ ورک حقیقی دنیا میں تجارت کررہا ہے؟

پائی نیٹ ورک کہتا کیا ہے۔۔؟
پائی نیٹ ورک نے اپنی آفیشل ویب سائٹ پر ایک وائٹ پیپر شائع کیا ہے تاکہ وہ اپنے بارے میں دنیا کو بتاسکیں۔ پہلی بات تو یہ ہے کہ پائی نیٹ ورک نے آج تک نہیں بتایا کہ وہ ڈیجیٹل کرنسی کب لانچ کریں گے۔ گزشتہ سال کے مارچ سے اب تک صارفین صرف انتظار کررہے ہیں وائٹ پیپر بتاتا ہے کہ جب کمیونٹی کو لگے گا کہ ان کا سافٹ وئیر تیار ہے تو ہم پائی نیٹ ورک کی کرنسی لانچ کردیں گے۔
کردیں گے سے مراد یہ ہے کہ اب تک کچھ ایسا نہیں جس پر آپ اعتمادد کر سکیں۔ وائٹ پیپر آپ گوگل پر سرچ کرکے خود بھی پڑھ سکتے ہیں۔ لیکن یہ معلومات تو ان کی سائٹ پر موجود ہیں۔ صارفین تو ان کی سائٹ پر موجود ہیں صارفین کو بس اتنا پتہ ہے کہ کمپنی کے مالک ”پی ایچ ڈی“ ہیں لیکن اس سے کیا فرق پڑا ہے۔؟

آخر پہ آپ کو ساری تحریر پڑھ کر کیا کرنا چاہیے۔؟
آپ کو پائی نیٹ ورک سے دور ہوجانا چاہیے لیکن اگر آپ پہلے ہی ایپ کے استعمال کرنے والے ہیں تو آپ کو یہ بہت مشکل لگے گا۔ مگر حقیقت سے کبھی منہ نہیں چھپایا جاسکتا ہے اس کمپنی میں کیا ہے کیا نہیں سارا آپ کے سامنے واضح کردیا ہے آگے فیصلہ اب آپ نے کرنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں