پاکستان میں موبائل فون کی درآمدات میں ہوشربا اضافہ۔

پاکستان کے محکمہ شماریات کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک میں موبائل فون کی درآمدات مالی سال 2021کے پہلے 8ماہ میں 51.5فیصد اضافہ کے ساتھ ایک ارب 31کروڑ ڈالر ہوگئیں۔
کمپنی کے ایک عہدیدار نے بتایا ہے کہ موبائل فون مارکیٹ میں اب 10ہزار سے 40ہزار روپے کی حد میں اضافے کی مانگ سے کمپنیاں خوش ہیں اور مثبت مسابقت کا ماحول پیدا ہوگیا ہے 10ہزار سے 25ہزار روپے والے اسمارٹ فونز کی خریداری ہورہی ہے چونکہ آن لائن تعلیم میں تیزی آئی ہے
پاکستان ٹیلی مواصلات اتھارٹی کے مطابق جولائی 2020میں 16کروڑ 80لاکھ سے جنوری میں موبائل فون صارفین کی تعداد 17کروڑ 80لاکھ ہوگئی۔
کراچی میں موبائل فون بنانے والی کمپنی نے بتایا ہے کہ 2جی فونز کی اب بھی فروخت جاری ہے کیونکہ بہت سے لوگ 10ہزار روپے سے زیادہ والے قیمت کے موبائل فون نہیں خرید سکتے۔
اس کے علاوہ گزشتہ ایک برس میں آن لائن کے ذریعے اشیائے خوردنوش کی بڑے پیمانے پر مانگ دیکھنے میں آئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں