چند دن کی نیند کی کمی کے کیا نقصانات ہیں۔؟

نیند کی کمی کے بارے میں تو پہلے سے ہی معلوم ہے کہ اگر انسان کی نیند پوری نہ ہوتو اس سے انسان کی صحت بہت متاثر ہوتی ہے تاہم اب ایک انکشاف ہوا ہے کہ محض 3راتوں تک نیند کی کمی بھی انسانی ذہنی اور جسمانی صحت کو بہت زیادہ نقصان پہنچاسکتی ہے۔ یہ انکشاف امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے۔ ساؤتھ فلور ایڈ ا یونیورسٹی کی اس تحقیق میں مسلسل 8دن تک 6گھنٹے سے کم نیند کے اثرات کا جائرہ لیا گیا تھا 6گھنٹے وہ کم از کم وقت ہے جو مناسب نیند کے لیے ہر صورت ضروری ہے تحقیق میں دریافت کیا کہ صرف ایک رات کی نیند متاثر ہونے سے بھی مختلف علامات نمودار ہونے لگتی ہیں۔ مختلف ذہنی اور جسمانی مسائل مسلسل 3راتوں تک کم نیند کے نتیجے میں بدترین ہونے لگتے ہیں اور ایک وقت تو ایسا آتا ہے کہ جب جسم نیند کی کمی کا عادی ہونے لگتا ہے۔ مگر6 دن کے بعد سب کچھ بدل جاتا ہے اور اس موقع پر جسمانی علامات بدترین سطح پر پہنچ جاتی ہیں محقیقن نے کہا کہ بیشتر افراد کا خیال ہوتا ہے کہ ہفتہ وار تعطیل کے موقع پر وہ پورے ہفتے کی نیند پوری کرلیں اور آج اگر ہم اپنے معاشرے میں نظر دوڑائیں تو بالخصوص شہروں کے اندر ہر دوسرے شخص کی یہی روٹین ہے کہ اپنے پورے ہفتے کی نیند اتوار کے دن ہی پوری کرتا ہے۔
تاہم تحقیق کے نتائج سے ثابت ہے کہ صرف ایک رات کی نیند پوری نہ ہونا بھی روزمرہ کے افعال کی صلاحیت کو نمایاں حد تک متاثر کرسکتا ہے۔ اس تحقیق میں درمیانی عمر کے 2افراد کے ڈیٹا کو شامل کیا گیا تھا جو صحت مند او رتعلیم یافتہ تھے۔ ان میں سے 42فیصد کو ہفتے میں کم از کم ایک رات نیند کی کمی کا سامنا ہوتا ہے یعنی وہ معمول سے ڈیڈھ گھنٹہ کم سوتے۔ ان افراد نے 8دنوں تک اپنے ذہنی اور جسمانی رویوں کو ڈائری میں تحریر کیا تاکہ محقیقن کو یہ تجربہ کرنے میں مدد مل سکے کہ نیند کی کمی کس حد تک جسم پر اثر انداز ہوتی ہے جب انہوں نے کچھ افراد کی نیند کی کمی کی وجہ جانی تو معلوم ہوا کہ اگر نیند پوری نہ ہوتو جسمانی تھکاوٹ، ذہنی الجھن و انتشار، بے چینی سی،چڑ چڑے پن جیسے مسائل جنم لیتے ہیں۔جبکہ انہیں زیادہ جسمانی علامات بشمول نظام تنفس کے مسائل، خارش، ہاضمے کے امراض اور دیگر طبی عوارض کا تجربہ ہوا۔ تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ ان منفی احساسات اور علامات کی شدت ہر گزرتی رات کے ساتھ نیند کی کمی کے نتیجے میں بڑھتی جاتی ہے اور انسان ڈھیر ساری پریشانیوں کا شکار ہوجاتا ہے لہذا انسان ہر صورت اپنی نیند پوری کرنی چاہیے۔ رات کو دیر سے سونا اور صبح اور لیٹ اٹھنے والی روٹین نے بھی ہمارے معاشرے پر ڈھیر سارے مسائل کو جنم دے رکھا ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں