چٹ پٹے سبزی پکوڑے تیار کریں۔

اجزاء :
آلو (چھیل لیں) بند گوبھی، اور شملہ مرچ حسب منشاء بیسن دو کپ، ثابت سفید زیرہ ایک کھانے کا چمچ، ثابت دھنیا ایک چائے کا چمچ، نمک اور لال مرچ پاوڈر حسب ذائقہ اور تلنے کے لیے تیل۔

ترکیب :
تمام سبزیاں باریک باریک کاٹ لیں۔ پھر ایک باول میں بیسن، نمک، لال مرچ، ثابت دھنیا اور سفید زیرہ ڈال کر اچھی طرح گھول لیں۔ اب اس میں تما سبزیاں ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور تیل کڑکڑا کرپکوڑے فرائی کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں