کامیابی کا راز۔۔ خوب سے خوب تر میں موجود ہے۔

اگر آپ تاجر صنعت کار ہیں تو یاد رکھیے کہ بزنس کی دنیا میں ایک کھیل بہت مشہور ہے۔ کیا آپ اس کھیل سے واقف ہیں۔؟
اگر واقف ہیں تو اس کھیل کا نام بتائیے، اگر آپ اس کھیل سے واقف نہیں ہیں توہم آپ کو بتادیتے ہیں۔ اس کھیل کا نام ہے ”خوب سے خوب تر کی تلاش“ صنعت و حرفت کی دنیا میں اسے (Improving)کہتے ہیں۔ یعنی مصنوعات میں اصلاح کا عمل یا اصلاح پذیری۔بزنس میں متواتر آگے بڑھتے رہنا اوراسے خوب سے خوب تر کا جامہ پہنانا۔
بزنس کے بارے میں اکثر کہا جاتا ہے کہ جب تک آپ اس میں جدت پیدا کرتے رہیں اسے خوب سے خوب تر کی شکل دیتے جائیں گے، لوگ اس میں دلچسپی لیتے رہیں گے۔ انہیں بے جاتنقید کا موقع نہیں ملے گا۔ آپ کا بزنس خواہ کچھ بھی ہو اسے بام عروج تک پہنچانے میں اس فارمولے پر عمل کیجیے۔ ہمیشہ سب سے آگے رہیے۔ اگر آپ بزنس کے آسمان پر سورج بن کر چمکنا چاہتے ہیں تو اس مقولے کو ہمیشہ یاد رکھیے۔ دوسروں کی نقل کرنے والا شخص کبھی ترقی نہیں کرسکتا۔ اگر ترقی کرنا چاہتے ہوتو وہ کام کیجیے جو دوسرے نہ کرسکیں۔ ہمیشہ بلندی پر نظر رکھیے ہر صنعت کار کو اپنی مصنوعات کو بہتر سے بہتر بناتے رہنا چاہیے۔قیمتوں کو مناسب سطح پررکھنا چاہیے مصنوعات کے معیار میں اضافہ کامیابی کی ضمانت ہے۔
ایک آفاقی قانون ہے آگے بڑھتے رہو یا راستے سے ہٹ جاو اگر ایسا نہیں کروگے تو تمہیں راستے سے ہٹا دیا جائے گا۔ ہر بزنس میں کامیابی کے لیے تین شرطیں ہیں اوروہ یہ ہیں معیار میں اضافہ۔۔ معیار میں اضافہ۔۔۔ معیار میں اضافہ۔ یہ اصول محض صنعت و حرفت کی دنیا کے لیے نہیں ہے۔ بڑے بڑے اداروں اور کمپنیوں کے لیے نہیں ہے بلکہ یہ ہر اس فرد پر لاگو ہوتا ہے جو اس دنیا میں کامیابی کا متمنی ہے۔ ان تمام افراد کے لیے ہے جو زندگی کے مختلف شعبوں میں کامیابی کے خواہش مند ہیں۔ جو دولت مند بننا چاہتے ہیں۔ جو اپنی زندگی کو سنوارنے کی متمنی ہیں۔ یہ اصول زندگی کے ہر شعبے اور ہر فرد کے لیے ہے۔ جودولت مند بننا چاہتے ہیں۔ تعلیمی اداوں کے لیے بھی اور سکولوں کے لیے بھی گھر سے لے کر کارخانوں تک ہر کسی کو اس پر عمل کرنا چاہیے۔ زندگی کے ہر شعبے میں کامیابی کے لیے ضرورت ہے خود اعتمادی کی۔ ضرورت ہے قوت ارادی اورمستقل مزاجی کی۔ ضرورت ہے انتھک محنت اور مسلسل جدوجہد کی۔ خلوص اور دیانتداری کی ناکامیوں سے سبق سیکھنے کی۔ مشکلات کو روند کر آگے بڑھ جانے کی جیسا کہ ”پالی گٹی“ نے کہا تھا۔
انتھک محنت شدیدمحنت بس اور کچھ نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں