یوٹیو ب میں والدین کے لیے اپنے بچوں کو کنٹرول کرنے کا لاجواب فیچر متعارف۔

یوٹیوب نے والدین کے لیے ایک نیا فیچر سپروائزڈ ایکسپیرنسز متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جس سے بچوں تک مواد کی رسائی کو کنٹرول کیا جاسکے گا۔
یوٹیوب کا کہنا ہے نئے فلٹرز سے والدین کو بچوں کو ان کی عمر کے مطابق مواد تک محدود رکھنے میں مدد ملے گی۔
یہ پروگرام یوٹیوب کڈز ایپ سے باہر یعنی مین ایپ میں سرفنگ کرنے والے بچوں کے لیے متعارف کرایا جارہاہے۔
یہ پروگرام فی الحال بیٹا ورژن سے گزر رہاہے اور آنے والے مہینوں میں اسے باقاعدہ طورپر متعارف کرایاجائے گا۔
اس پروگرام میں والدین 3اقسام کی پابندیوں کا انتخاب کرسکیں گے جو یہ تعین کرے گا کہ ان کے اکاونٹ پر ایک بچہ کس قسم کے مواد تک رسائی حاصل کرسکے گا۔
ایک ایکسپلور لیول ہے جس کے بارے میں کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ 9سال ی اس سے زاہد عمر کے بچوں کے لیے موزوں ہے۔
دوسرا ایکسپلور مور نامی لیول ہے جو 13سال یا اس سے زاہد عمر جبکہ تیسرا موسٹ آف یوٹیوب ہے۔
امریکہ اور دیگر ممالک میں 13سال سے زاہد عمر کے افراد اپنے یوٹیوب اکاونٹس کو خود ان سپروائزڈ کرسکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں