اب واٹس ایپ پر شاپنگ کریں فیس بک نے طریقہ متعارف کرادیا۔

لاہور:(24جنوری 2021) تفصیلات کے مطابق فیس بک،انسٹاگرام اور واٹس ایپ پر اب شاپنگ کریں فیس بک کے بانی مارک زکر برگ نے حال ہی میں 4نئے فیچر کا اعلان کیا ہے جن میں واٹس ایپ اور مارکیٹ پلیس میں شاپس، انسٹاگرام ویژول سرچ اور شاپس ایڈز شامل ہیں۔

مارک زکر نے کہا ہے کہ اب واٹس ایپ میں ایسا فیچر متعارف ہونے جارہا ہے کہ واٹس ایپ کے صارفین کسی بھی کاروباری ادارے سے خریداری کرنے سے قبل بات چیت کرسکیں گے۔

فیس بک کے بانی مارک زکر نے مزید کہا ہے کہ صارفین کو فیس بک پر مارکیٹ پلیس میں آن لائن دوکان تشکیل دینے میں مدد فراہم کرے گا اور بس ایک بار اپنی دوکان کی سیٹنگ ان ایبل کرنے پر اسے فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ پر استعمال کیا جاسکے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں