اے بی ڈی ویلیئر کے اثاثہ جات۔؟

جنوبی افریقہ کے معروف کرکٹر اے بی ڈی ویلیئرزکو کون نہیں جانتا وہ ان دنوں اپنی قومی ٹیم میں واپسی کی خبروں میں اِن ہیں۔اے بی ڈی ویلیئرزکا نام صرف جنوبی افریقہ تک محدود نہیں بلکہ ہم انہیں کرکٹرز آف دی گلوبل کہہ سکتے ہیں۔ انہوں نے 2004ء سے 2008ء تک اپنی قومی ٹیم میں گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں۔
ویسے تو سارے کیرئر میں ہی وہ چھائے رہے، لیکن 2007ء کے ورلڈ کپ میں انہوں نے دنیا کو اپنی کلاس دکھائی۔

انٹرنیشنل کرکٹ میں انہوں نے 47سنچریوں کے ساتھ 20ہزار سے زائد رنز بنائے، ون ڈے میچز میں ان کے نام کے آگے 25اور ٹیسٹ میچز کی 22سنچریاں لکھی جاچکی ہیں۔ لوگ انہیں مسٹر 360کہتے ہیں۔ کرکٹ سے ریٹائرڈ ہوکر انہوں نے دنیا بھر کی کرکٹ لیگز کھیلنے پر دھیان دیا اور نام بھی کمایا اور پیسہ بھی آئیے ان کی کمائی کا اندازہ لگاتے ہیں۔

سالانہ تنخواہ:
2018ء میں وہ کرکٹ سے ریٹائرڈ ہوئے تو ان کا اپنے کرکٹ بورڈ سے کوئی سنٹرل کنٹریکٹ نہ تھا لیکن ان کی آمدنی کا بڑا ذریعہ لیگز میچز سے ملنے والی دولت ہے۔ وہ بک بیش، سی پی ایل، ٹی 20بلاسٹ، پی ایس ایل، ایم ایس ایل اور آئی پی ایل کھیلتے ہیں۔

ان لیگز کا معاوضہ مختلف ہے۔مثلاً رائل چینلجز ز، بنگلور کی طرف سے کھیلتے ہوئے انہوں نے اپنی بولی سے 2018ء میں 11کروڈ روپے کمائے تھے۔ اس کے علاوہ اشتہار کمپنیوں سے انہوں نے ایک ملین ڈالر بھی کمائے تھے۔
اے بی ڈی ویلیئرزکا محل نما گھر ڈربن میں واقع ہے۔ اس گھر کی مالیت 25کروڈ کے قریب ہے۔ وہ لمبی اور چمکتی گاڑیوں کے بھی دلدادہ ہیں۔ ان کے پاس آڈی کیو 7، اور ان کے کل اثاثوں کی کل مالیت 148کروڑ یعنی 21ملین ڈالر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں