بغیر درد کے شوگر ٹیسٹ کرنے کا لاجواب طریقہ ایجاد۔

آسٹریلوی سائنسدانوں نے درد کے بغیر شوگر چیک کرنے کا طریقہ ایجاد کرلیا۔

لاہور (ٹیکنالوجی ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آسٹریلیاں کے سائنسدانوں نے بغیر درد کےشوگر چیک کرنےکا ایک طریقہ نکالا ہے یہ ایسا طریقہ ہے کہ جس کے تحت شوگر چیک کرتے وقت بغیر کسی تکلیف کے اپنے لعاب سے خون میں گلوکوز چیک کیا جاسکے گا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شوگر کے مریض دن میں کئی مرتبہ اپنی شوگر چیک کرنے کے لیے اپنی انگلی میں سوئی چبھوتے ہیں جس کے بعد انگلی سے نکلنے والے خون کے ایک قطرے کو ایک سڑپ پر رکھ کر شوگر لیول چیک کیا جاتا ہے۔ یہ عمل ایسا ہے کہ ہر دفعہ سوئی چبھونے پر انسان کو تکلیف ہوتی لیکن ظاہر ہے مجبوری بھی ہوتی ہے کچھ مریض ایسے بھی ہیں جو اس تکلیف کی وجہ سے دن میں اپنی شوگر کو بہت کم چیک کرتے ہیں اس کے پیشِ نظر آسٹریلیا کی یونیورسٹی آف نیوکاسل میں فزکس کے پروفیسر پال دستور کے مطابق شوگر کے اس نئے ٹیسٹ کیلئے گلوکوز کا پتہ لگانے والے ایک انزائم کو ایک ٹرانزسٹر میں ڈالتے ہیں۔ فزکس کے اس پروفیسر پال دستور نے بتایا ہے کہ ٹرانسٹر کے اندر موجود میٹریل الیکٹرانک ہوتا ہے جس میں انک ہوتی ہے اسی لیے یہ ٹیسٹ کم قیمت میں پرنٹ کرکے بھی کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ واقعی شوگر ٹیسٹنگ کے دوران درد کے بغیر اور کم قیمت میں گلوکوز ٹیسٹنگ کا موقع فرائم کرسکتا ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ یہ ذیابیطس کے مریضوں کے لیے اچھے نتائج دے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں