دنیا بھر میں انفرادی اہمیت کا حامل لاہور عجائب گھر۔۔!

اس بات میں کوئی دو رائے نہیں کہ لاہور عجائب گھر کا شمار خطے کے بہترین گھروں میں سے ہے۔ یہ عجائب گھر تاریخ، آرت، آرکیالوجی اور علاقائی ثقافت کے نایاب نوادرات کی وجہ سے دنیا بھر میں اپنی انفرادیت رکھتا ہے۔ عجائب گھر کی اس عمارت کا سنگ بنیاد برطانوی دو رحکومت میں ملکہ وکٹوریہ کے پوتے البرٹ وکٹر کے ہاتھوں 1890ء میں رکھا گیا اور یہ عمارت 4سال کے عرصے میں پایہ تکمیل کوپہنچی۔ اس عمارت کا ڈیزائن اس دور کے نامور آرکٹیکٹ بھائی رام سنگھ نے بنایا۔ اس عمارت کو خاص طور پرعجائب گھر کے لئے تعمیر کرایا گیا۔ برطانوی حکومت جان چکی تھی کہ اس خطے کی ہزاروں سال پرانی تاریخ اور تہذیب و ثقافت کے نوادرات کو محفوظ بنانے کے لئے عجائب گھر بنانا گزیر ہے۔
لاہور عجائب گھر میں بلوچستان کے شہر مہر گڑھ سے تعلق رکھنے والی دنیا کی پہلی قدیم ترین تہذیب جوکہ تقریباً7ہزار سال پرانی ہے۔ اس کے انتہائی دیدہ زیب نوادرات نمائش کے لئے رکھے گے ہیں۔ اس کے ساتھ تقریباً 2500سال قبل از مسیح سے تعلق رکھنے والی وادی سندھ کی تہذیب کے نایاب نمونے ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں جبکہ بدھ مت سے تعلق رکھنے والے گندھارا آرٹ گیلری میں مہاتما بدھ کے دوسری صدی کے نوادرات بھی نمائش کے لئے رکھے گئے ہیں۔لاہور میوزیم میں موجود سکہ گیلری بھی انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ اس میں چھٹی صدی قبل از مسیح سے لے کر موجودہ دور تک کے نایاب سکے سیاحوں کی دلچسپی کا مرکز ہے۔
لاہور میوزیم تاریخ آرٹ ثقافت اور آرکیالوجی کے طلباء کے لئے ایک درس گاہ کا حیثیت رکھتا ہے۔ موجودہ انتظامیہ نے یہاں کورونا کے حوالے سے بھرپور حکمت عملی اپناتے ہوئے سیاحوں کی صحت کو یقینی بنانے کے لئے مکمل ایس او پیز پر عمل در آمد کرا یا ہے وہاں میوزیم کی تاریخ میں پہلی دفعہ پورے سال کی تقریات کا کیلنڈر بھی جاری کیا گیا ہے جس میں ہرماہ کی تقریبات کی تفصیل بیان کردی گئی ہے۔ یہ کیلنڈر لاہور میوزیم کی ویب سائٹ کے علاوہ سوشل میڈیا پر بھی جاری کردیا گیا ہے۔ لاہور میوزیم میں سیاحوں کی سہولت کے لیے پہلی دفعہ باقاعدہ ایک انفارمیشن ڈیسک بنایا گیا ہے۔ جہاں میوزیم اوقات میں ڈیوٹی آفیسرز موجود ہوتا ہے جو لوگوں کو رہنمائی فراہم کرتا ہے۔ میوزیم میں دن میں چار دفعہ بغیر کسی معاوضے کے سیاحوں کو گائیڈ ز ٹو ر کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔ جس کی تفصیل سوشل میڈیا کے ساتھ ساتھ میوزیم میں مختلف جگہوں پر اشتہاری بینرز لگا کر بھی کی گئی ہے۔
وزیر ثقافت پنجاب خیال احمد کا سترو نے جس سے اپنے عہدے کا چارج سنبھالا ہے اسی روز سے وہ پنجاب میں ثقافت کے فروغ کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کررہے ہیں۔ لاہور عجائب گھر کی بہتری کے لئے بھی وہ گہر ی دلچسپی لیتے ہوئے ہمہ وقت اپنی خدمات فراہم کرنے کے لئے تیار رہتے ہیں۔ لاہور میوزیم سوشل میڈیا کا بھرپور استعمال کررہا ہے اور اس کے تمام فنکشنز فیس بک، انسٹا گرام اور ٹویٹر پر شیئر کیے جارہے ہیں۔ سوشل میڈیا ایکٹویٹی سے میوزیم میں سیاحوں کی تعداد میں اضافے کا باعث بننا خوش آئند عمل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں