روشن ڈیجیٹل پاکستان میں اب تک کی سب سے بڑی کامیابی اب تک کتنے اکاونٹس اوپن ہوچکے ہیں۔؟

گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان ڈاکٹر رضا باقر نے پچھلے ہفتے پریس بریفنگ میں اس بات کا اعلان کیا ہے کہ پچھلے پانچ ماہ کے اندر 97ممالک سے 90ہزار سے زاہد اوورسیز پاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکاونٹ اوپن کروایا ہے ایمبیسی میں گئے بغیر آپ اپنے گھر بیٹھے اپنے موبائل فون سے آن لائن فارم فل کرکے اپنا اکاونٹ اوپن کروا سکتے ہیں وہ تمام سہولیات جو پاکستان میں رہتے ہوئے آپ کو حاصل ہوتی ہیں وہی روشن ڈیجیٹل پاکستان کے تحت کرسکتے ہیں پاکستان میں تما بلز، تمام فیسیں اب آپ بیرون ملک بیٹھ کر حاصل کرسکتے ہیں روشن ڈیجیٹل اکاونٹ کے تحت جو سروسز فراہم کی جارہی ہیں ان میں جو سب سے اہم سروس ہے وہ ہے نیا پاکستان سرٹیفکیٹ روشن ڈیجیٹل اکاونٹ کے ساتھ ساتھ رضا باقر نے یہ بھی بتایا کہ پانچ سو ملین ڈالر سے زاہد رقم بیرون ملک پاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکاونٹ کے تحت پاکستان بھیجی ہے روشن ڈیجیٹل اکاونٹ کے تحت جو انویسٹمنٹ تھی وہ آپ پہلے صرف ڈالر میں پاکستانی کرنسی میں کرسکتے تھے اب اسے یورو اور پاونڈ میں بھی بڑھا دیا گیا ہے تاکہ بیرون ملک مقیم پاکستانی یورو اور پاونڈ میں بھی انویسٹمنٹ کرسکیں۔ اس کے ساتھ ساتھ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے یہ بھی بتایا کہ جو مڈل ایسٹ ہے وہاں روشن ڈیجیٹل اکاونٹ کافی مشہور ہے کافی اعتماد شو کیا جارہا ہے اس کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر رضا باقر نے یہ بھی بتایا کہ پانچ سے چھ ملین ڈالر روزانہ پاکستان میں اس اکاونٹ کے ذریعے آرہا ہے اور پانچ چھ سو اکاونٹ روزانہ کی بنیاد پر اوپن کیے جارہے ہیں اس اکاونٹ کے ذریعے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو یہ بھی فائدہ ہے کہ وہ ہاوسنگ اسکیم میں اپنا سرمایہ خرچ کرسکتے ہیں روشن ڈیجیٹل اکاونٹ سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو وہ تمام سہولیات میسر ہیں جو پاکستان کے اندر ایک پاکستانی شہری کو میسر ہیں۔گورنر سٹیٹ بینک نے یہ بھی بتایا کہ 35فیصد فنڈز جو ہیں وہ صرف یو اے ای سے روشن ڈیجیٹل اکاونٹ کے تحت وصول ہوئے ہیں اور اسی طرح سعودی عرب سے 22فیصد رقم ٹرانسفر کی گئی ہے 7فیصد امریکہ 5فیصد انگلینڈ اور باقی کے 31فیصد وہ دنیا کے نوے ممالک سے روشن ڈیجیٹل پاکستان کے تحت رقوم پاکستان ٹرانسفر کی گئی ہیں۔ اور اب تک 195ملین ڈالر نیا پاکستان سرٹیفکیٹ کے اندر بھی انویسٹ کیے گئے ہیں اور 163ملین ڈالر اسلامک نیا پاکستان سرٹیفکیٹ کے اندر انویسٹ کیے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں