شاہی حمام کی 20فٹ گہری دیوار دریافت۔

دیوارسلطان محمود غزنوی کے زمانے کی ہے آج سے ایک ہزار سال پہلے تعمیر ہوئی۔ انچارچ شاہی حمام

لاہور (7جولائی 2021)سلطان محمود غزنوی کے زمانے میں شاہی حمام کی تعمیرکی گئی دیوار نے آج سے ایک ہزار سال پہلے لاہور میں زمین کی سطح ظاہر کردی۔ شاہی حمام میں دریافت ہونے والی دیوار موجودہ سطح زمین سے 20فٹ کی گہرائی میں ملی یعنی آج کی زمین اس سے 20فٹ اونچائی پر ہے مغلیہ دور کی بیشتر تعمیرات 10سے 12فٹ کی گہرائی میں ملتی ہیں۔ جو عمارت آج کسی شاہراہ یا گلی سے چند فٹ نیچے نظر آتی ہے تو اپنی دوبارہ تعمیر پر یہی عمارت راستے سے کئی فٹ اونچی ہوجاتی ہے۔ یہی صورت حال لاہور کے حوالے سے بھی دکھائی دیتی ہے۔ شاہی حمام میں سامنے آنے والی 20فٹ کی گہرائی میں تعمیر کی گئی یہی دیوار پوری طرح سے اس بات کو بھی ثابت کرتی ہے کہ تب لاہور میں زمین کی سطح کا لیول کیا تھا انچارچ شاہی حمام اصغر علی کے مطابق جن ماہرین کی طرف سے اس دیوار کی قدامت کا اندازہ لگایا گیا ہے انہوں نے اس کے لیے مختلف طریقہ کار اپنائے جس کے بعد یہ حتمی اندازہ لگایا گیا کہ یہ دیوار آج سے 8سو سے 1ہزار سال پہلے تعمیر کی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں