عینک والا جن ایک نئے انداز میں دوبارہ پیش کرنے کی تیاریاں۔

لاہور (شوبز ڈیسک) نوے کی دہائی میں بچوں کا مقبول ترین ڈرامہ ”عینک والا جن‘ایک بار پھر دوبارہ ٹی وی اسکرین پر آرہا ہے۔ نوے کی دہائی میں عینک والا جن بچوں کے لیے بنایا گیا ایک کلاسیکی پاکستانی ڈرامہ ہے جو 1993سے 1996تک پاکستان کے سرکاری ٹی وی پر نشر کیا گیا تھا۔ خوشخبری کی بات یہ ہے کہ عینک والا جن ایک نئے نام ”ریٹرن آف نستور“ کے ساتھ چھوٹی اسکرین پر سج گیا ہے۔ ریٹرن آف نستو ر کی کہانی بھی جادوگروں، جن اور پریوں کے گرد گھومتی ہے۔ لیکن اس بار ڈرامے میں موجود دور کے تقاضوں کے مطابق جدید ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے تاکہ دیکھنے والے زیادہ محفوظ ہوسکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں