فیس بک نے بلیٹن کے نام سے اپنا نیوز پلیٹ فارم متعارف کروا دیا۔

فیس بک کے بانی مارک زکر برگ نے اپنی ایک کانفرنس میں آڈیو لنک پر بات کرتے ہوئے کہا کہ فیس بک جلد ہی اپنا بلیٹن متعارف کروا رہا ہے۔ فیس بک کے بانی نے کہا کہ حالیہ کچھ عرصے میں آزاد مصنفین کی تعداد کافی حد تک بڑھی ہے جو اپنے ناظرین کے ساتھ براہ راست رابطے کے ذریعے پیسہ کما رہے ہیں اور اپنے کاروبار کو چلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسی پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم اپنا یہ پلیٹ فارم ”بلیٹن“ متعارف کروانے جارہے ہیں۔ جس سے آزاد مصنفین کو فائدہ ہوگا۔ مزید کہا کہ فیس بک لانچ کے وقت کسی بھی رکنیت کی فیس میں کٹوتی نہیں کرے گا اور نہ ہی کمپنی اپنے مصنفین کی کمائی سے حصہ لے گی اس کے ساتھ ساتھ انہیں ان کے مواد کی پوری پوری ملکیت حاصل ہوگی۔ تاہم فیس بک نے یہ نہیں بتایا کہ وہ مستقبل میں تخلیق کاروں پر کب اور کیا فیس عائد کرے گا۔ فیس بک کے ایک نمائندے نے کہا کہ ہم لکھاریوں کے کام کا احترام کرتے ہیں اور یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ جو بھی ہمارے ساتھ شراکت کرتا ہے اسے مکمل اداراتی آزادی حاصل ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں