فیس بک نے نیو ز فیڈ میں اینی میشن کی آزمائش شروع کردی۔

سان فرانسکو(ٹیکنالوجی ڈیسک) خوب سے خوب تر کی تلاش میں اب فیس بک نے ایک نئی سہولت کی آزمائش شروع کی ہے۔ اس کی بدولت اب آپ اپنی نیوز فیڈ میں شاندار اینی میشن شامل کرسکیں گے لیکن اس کے لیے تھوڑا انتظار کرنا ہوگا۔ اس ضمن میں سوشل میڈیا ماہر میٹ نوارانے ایک مختصر ویڈیو ٹویٹ کی ہے۔ اس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب بھی آپ نیوز فیڈ منتخب کریں گے فیس بک کچھ بیک گراؤنڈ اینی میشن کے آپشن فراہم کرے گا۔ اس میں سے کوئی بھی اچھی اینی میشن منتخب کی جاسکتی ہے۔ انتخاب کے بعد دیگر افراد بھی یہ اینی میشن دیکھ سکیں گے۔ بعض افراد کو یہ آپشن از خود فراہم کیا گیا ہے۔ نیوز فیڈ پر شیئر یورری میں شامل ایکشن ان اے پوسٹ کے نام سے کچھ لکھا نظر آئے تو یہی وہ آپشن ہے جو اینی میشن منتخب کرکے اسے فیڈ میں شامل کرتا ہے۔ اگرچہ یہ ایک دلچسپ آپشن ہے لیکن بعض ماہرین نے کہا ہے کہ ہر شخص اینی نیوز فیڈ پر اپنی اینی میشن ڈالتا ہے تو اسکرولنگ کے دوران درجنوں اینی میشن دیکھ کر عجیب کوفت ہوسکتی ہے۔ کیونکہ ہر پوسٹ سے اینی میشن پھوٹتی ہوئی محسوس ہوگی، تاہم اس کا حتمی فیصلہ تو وقت ہی کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں