واٹس ایپ کا بہتر متبادل BiP ہے کیا کیا خصوصیات ہیں اس میں ۔۔؟

جب سے واٹس ایپ نے اپنی نئی پرائیویسی پالیسی پیش کی ہے تب سے واٹس ایپ استعمال کرنے والوں کا ایک بڑا حلقہ اس کے کسی بہتر متبادل کی تلاش میں ہے۔ ٹیلی گرام تو پہلے سے معروف اور مستعمل ہے اور کئی جہتوں سے واٹس ایپ سے بہتر ہے۔ اس لیے بہت سے لوگوں نے ٹیلی گرام کو متبادل کے طور پر پیش کیا۔ مگر گزشتہ چند دنوں میں امریکی ایپ Signal (سگنل) بہت تیزی سے مشہور ہوا، کیوں کہ دنیا کی بہت سی معروف شخصیات نے اسے واٹس ایپ کا متبادل بتایا۔ سگنل استعمال کرنے سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ واقعی واٹس اپ سے ملتا جلتا ایپ ہے جو واٹس اپ کا متبادل ثابت ہو سکتا ہے۔ اس کا بانی واٹس ایپ کا شریک-بانی رہ چکا ہے، اس لیے دونوں ایپس میں کافی مماثلت بھی ہے۔
مگر چند روز قبل ترکی کے ایک معروف شخص نے اپنی ایک فیسبک پوسٹ میں واٹس اپ کے متبادل کے طور پر “بِپ” BiP میسنجر کا تذکرہ کیا تو ہم نے اس ایپ کے بارے میں معلومات جمع کیں اور پلے اسٹور سے اسے ڈاؤن لوڈ کر لیا۔
استعمال کرنے پر معلوم ہوا کہ یہ واٹس ایپ کا بہتر متبادل ہے جسے بہر حال سگنل پر ترجیح دی جانی چاہیے۔
یہ ایپ استنبول ترکی کی معروف موبائل آپریٹر کمپنی “ترک سیل” Turkcell کی ذیلی کمپنی Lifecell کی ملکیت ہے۔ یہ ایپ بھی اسی طرح encrypted ہے، بلکہ end-to-end encrypted ہے جس طرح “واٹس ایپ” اور “سگنل” ہیں۔

بِپ/بی آئی پی BiP میں وہ تمام سہولتیں ہیں جو واٹس ایپ اور سگنل میں ہیں۔ بلکہ کچھ زائد سہولیات بھی ہیں۔

اس میں واٹس ایپ کی طرح گروپ بنائے جا سکتے ہیں، اور ایک گروپ میں 1000 لوگوں کو جوڑا جا سکتا ہے۔ جب کہ واٹس اپ گروپ میں 257 لوگ ہی جوڑے جا سکتے ہیں اور سگنل میں صرف 150۔

واٹس اپ ہی کی طرح BiP بھی براڈ کاسٹنگ کی سہولت دیتا ہے۔ جب کہ سگنل میں یہ سہولت نہیں ہے۔ “بِپ” کی براڈکاسٹ لسٹ بھی 1000 افراد کی ہو سکتی ہے۔

جس طرح ٹیلی گرام ہمیں چینل کی سہولت دیتا ہے اسی طرح BiP بھی دیتا ہے۔جب کہ سگنل اور واٹس ایپ پر چینل کی سہولت نہیں ہے۔

اس میں ہمیں جہاں دیگر ایپس کی طرح افراد کو آڈیو ویڈیو کال کی سہولت ملتی ہے وہیں “گروپ ویڈیو کال” کی سہولت اسے واٹس ایپ سے ممتاز کرتی ہے۔ بیک وقت دس لوگوں کو ویڈیو کال میں جوڑنے کی سہولت ہمیں BiP میں ملتی ہے۔ اس سے دس افراد تک کی ویڈیو میٹنگ بآسانی ہو سکتی ہے۔

“بِپ” میں ویڈیو کال کی کوالٹی واٹس ایپ سے عمدہ ہے۔

ایپ استعمال کرنے سے ظاہر ہے کہ اس کی ڈاٹا پروسسنگ بہت تیز ہے۔ جس کی وجہ سے چیزیں مزید تیزی سے بھیجی اور ریسیو کی جا سکتی ہیں۔

ٹیلی گرام کی طرح یہ ایپ بھی “سیکریٹ چیٹ”(خفیہ بات چیت) کا آپشن دیتا ہے جب کہ واٹس ایپ اور سگنل میں ایسا نہیں ہے۔

کسی فرد یا گروپ میں کیے گئے میسیج کو آٹو ڈلیٹ بھی کیا جا سکتا ہے۔ یعنی اگر آپ نے اس آپشن کا استعمال کر 5 یا 20 یا 30 سیکنڈ سیٹ کر دیا تو اتنے سیکنڈ گزرتے ہی آپ کا میسج خود بخود ڈلیٹ ہو جائے گا، جسے دوبارہ کوئی نہیں دیکھ سکتا۔ حتی کہ آپ بھی نہیں۔
– “بپ” میں آنے اور جانے والے سبھی میسیجز کو اپنی پسندیدہ زبان میں آٹو ٹرانسلیٹ بھی کیا جا سکتا ہے۔

غرض ترکوں کے تیار کردہ اس ایپ میں وہ تمام چیزیں ہیں جو واٹس ایپ سے مانوس افراد کے لیے ضروری ہیں۔ بلکہ دوسری بہت سی باتیں اسے واٹس ایپ کا بہتر متبادل بناتی ہیں۔ جو سگنل وغیرہ امریکی ایپس میں نہیں ہیں۔ اس کے علاوہ اس کے اور بھی کچھ فیچرز ہیں جو اس کے استعمال سے ہی اچھی طرح سمجھے جا سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں