ٹویٹر کے فالوورز کیوں کم رہتے ہیں چند اہم غلطیوں کی نشاندہی؟

اگر آپ ٹویٹر اکاؤنٹ چلا رہے ہیں اور آپ دیکھتے ہیں کہ آپ کے فالوورز نہیں بڑھ رہے تو آپ پریشان ہوتے ہیں جبکہ فالوورز نہ بڑھنے کی وجہ وہ چند غلطیاں ہیں جو آپ کررہے ہوتے ہیں لوگ کہتے ہیں کہ ہمارے ٹویٹر فالوورز کی تعداد گررہی ہے تو وہ لامحالہ 6غلطیاں کررہے ہیں ان غلطیوں کو فوری طور پر درست کریں تاکہ آپ فالوورز کی گرنے والی تعداد سے پریشان نہ ہو۔

1۔ زیادہ پوسٹ نہ کرنا:
حالانکہ اس کا کوئی باقاعدہ اصول تو نہیں لیکن پھر بھی ٹویٹر کی طلب بہت زیادہ ٹویٹ کرنے سے ہے اگر آپ نے بروقت اپڈیٹ نہ کیا تو لوگ وہی معلومات کسی اور جگہ سے لے لیں گے اس لیے آپ کو ہر وقت متحرک رہنا ہوگا اگر بہت زیادہ بھی مصروفیت ہے تو دن میں کم از کم دو یا تین ٹویٹس لازمی کریں تاکہ لوگ آپ سے وابستہ رہیں۔

2۔ حد سے زیادہ ٹویٹ کرنا:
جب آپ ٹویٹر چلا رہے ہیں تو آپ اس کے لیے شیڈول بنا لیں یہ نہیں کہ آپ دن رات ٹویٹ کی بمباری کرتے رہیں آپ کے پاس 24گھنٹے ہیں آپ ہر گھنٹے میں ٹویٹ کا ایک شیڈول بنا لیں اور ٹرینڈز کے مطابق اپنا پیغام لوگوں تک پہنچائیں اب یہ نہیں کہ ٹرینڈ کوئی اور چل رہا ہے اور آپ کوئی اور با ت کررہے ہیں۔

3۔ فوری ردعمل:
ایک بات ذہن میں رکھیں ٹویٹر ٹویٹر ہے اور فیس بک فیس بک ٹویٹر کوکسی صورت فیس بک نہ سمجھیں ٹویٹر پر آپ کو دنیا کا ہر بڑے سے بڑا سیاسی لیڈر، بزنس مین، کھلاڑی، گلوکارالغرض دنیا کی ہر چیز مکمل تفصیل کے ساتھ ملے گی بلکہ کہتے ہیں کہ ٹویٹر اپنی آواز دنیا تک پہنچانے کا سب سے موثر پلیٹ فارم ہے اس لیے ٹویٹر کو ٹویٹر سمجھ کر چلائیں بعض لوگ ٹویٹر کو بھی فیس بک کی طرح چلا رہے ہوتے ہیں جب کوئی اہم خبر یا کوئی اہم ایشو اٹھے تو ایک اچھے ٹویٹر ایکٹوسٹ کا یہی کام ہے کہ وہ فوری طور پر انتہائی میچور اندا ز میں اس کا ردعمل دے گا یوں لوگوں کی نظروں میں آپ کی ایک الگ پہچان بن جائے گی اب یہ نہیں کہ خبر کل کی ہے اور بے تکا سا ردعمل آج دے رہے ہیں۔

4۔ اشتہاراتی مہم اور فضول اعلانات:
اگر آپ اپنے ذاتی اکاؤنٹ سے کسی کی تشہیر کررہے ہیں ٹویٹر پر ٹویٹ کررہے ہیں شاپنگ پر رعایت والی پوسٹیں کررہے ہیں تو یقینی طور پر آپ کو دیکھنے والے یہی سمجھیں گے کہ آپ ٹویٹر کو پیسے کمانے کے لئے استعمال کررہے ہیں اس کے علاوہ آپ کا کوئی مقصد نہیں لہذا اپنے ذاتی اکاؤنٹ سے بالکل نیوٹرل ہوکر کام کریں نہ کہ کسی کمپنی کی تشہیر کریں کمپنی کی تشہیر کرنے کے لئے اس کمپنی کے ذاتی ٹویٹر اکاؤنٹ سے کریں۔

5۔ بیکار اور بورنگ ٹویٹس:
جب آپ کو آپ کا کوئی سنجیدہ دوست فالو کرتا ہے تو فوری اسے فالو بیک کریں اپنے میچور دوستوں کے ٹویٹس کو لائک کریں اپنے وال پہ ری ٹویٹ کریں اور خود بھی ٹویٹ اسی طرح کے کریں جیسے آپ کے دوست کررہے ہیں تاکہ وہ آپ کے ٹویٹس بھی ری ٹویٹ کریں اگر آپ ٹویٹر کو ہنسی مذاق کا پلیٹ فارم بنا لیں گے تو آہستہ آہستہ آپ کے تمام دوست آپ سے بیزار ہوکر آپ کو ان فالو کردیں گے اور نہ ہی آپ کی ٹویٹ کو کوئی ری ٹویٹ کرے گا۔

6۔ غیر معیاری سی بے تکی قسم کی ٹویٹس:
اگر آپ عجیب و غریب اور کم درجے کی ٹویٹس کررہے ہیں تو اس سے آپ کے فالوورز بھی اکتا جائیں گے اور آپ کو ان فالو کرنا شروع کردیں گے اس لیے معیاری ٹویٹس کریں اگر موضوعات کم ہیں تو مطالعہ کریں اور مطالعہ سے اچھے اچھے ٹویٹس کریں تاکہ لوگ آپ کی ٹویٹس میں دلچسی لیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں