چاولوں کا پا نی جلد کے لیے انتہائی مفید، کریم لگانے والے لوگ یہ خبر ضرور پڑھیں۔

چاول بریانی،پلاو، زردہ اور کھیر جیسے مزیدار پکوان بنانے کے ساتھ ساتھ جلد کی خوبصورتی میں اضافے کے لئے بھی استعمال کئے جاتے ہیں۔ صدیوں سے اس بیوٹی پروڈکٹ کو جلد کی صحت برقرار رکھنے کے لئے استعمال کیاجارہا ہے، خاص طور پر جاپانی خواتین اسے بہت اہمیت دیتی ہیں اور چاول دھونے کے لئے استعمال کیے جانے والے پانی سے اپنا چہرہ دھونے کے لئے دنیا بھر میں مقبو ل ہیں۔ چاولوں کے پانی سے چہرہ دھونے سے جلد ہموار، نرم اور چمکدار ہوجاتی ہے۔ ا س پانی میں فیٹی ایسڈ موجود ہوتے ہیں جو جلد پر موجود سیبم کی بارہ فیصد کمی پوری کر سکتے ہیں۔ سیبم کی یہ تہہ حساس، خشک اور جھریوں زدہ جلد میں بہتری پیدا کرتی ہے۔ اس پانی میں وٹامن بی اور ای بھی کثرت سے موجود ہوتے ہیں جو جلد کی مردہ تہہ کو صاف کرتے ہیں اور نئی جلد کو نشوونما پانے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔ یہ پانی جلد کی نمی کو برقرار رکھنے میں مددگار ہوتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں