چکن ویجی رولز بازار سے خریدنے کی بجائے اب گھر میں تیار کریں۔

اجزاء :
چکن کا قیمہ ایک پاؤ باریک کٹا ہوا، رول کی پٹیاں ایک پاؤ (بازار میں آسانی سے دستیاب ہے ) بند گوبھی پاؤ باریک کٹی ہوئی، شملہ مرچ آدھا پاؤ باریک کٹی ہوئی، اجینو موتو کھانے کے 2چمچ، کالی مرچ کٹی ہوئی کھانے کا ایک چمچ،سویا ساس کھانے کے دو چمچ، تیل ڈیپ فرائی کے لئے آدھا کلو، نمک حسبِ ذائقہ۔

ترکیب :
دیگچی میں قیمہ ڈال کر اس میں تھوڑا سا پانی اور نمک ڈالیں اور بالکل خشک کرلیں، خشک کیے ہوئے قیمے میں پہلے بند گوبھی اور شملہ مرچ ملالیں اور مکس کرلیں اس کے بعد اس میں سویا، ساس، اجنیوموتو، کالی مرچ اور حسب ذائقہ نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔ اب رول کی پٹیاں لیں اور تیار کیے ہوئے آمیزے کو سلیقے سے رول کی پٹیوں میں فولڈ کرلیں اور آٹے کی لئی کی مدد سے بھرے ہوئے رولز کو بند کرلیں، رولز کو تلنے کے لئے تیل کو کڑاہی میں اچھی طرح گرم کرلیں اور دو،دو رولز کو اتنا فرائی کریں کہ ان کی رنگت سنہری ہوجائے اور تیار ویجی رولز کو مایونیز اور کیچپ کے ساتھ پیش کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں