کون کون سے چھوٹے کاروبار شروع کیے جاسکتے ہیں۔۔؟

سوسائٹی اور مارکیٹ میں کاروبار کے بے شمار مواقع ہوتے ہیں لیکن ہر انسان کاروبار شروع نہیں کرسکتا اس لئے کاروبار کے انتخاب کے لئے کچھ فیکٹرز یا عوامل قابل غور ہوتے ہیں جن کی بنیاد پر کاروبار میں سرمایہ کاری کی جاتی ہے یا بزنس شروع کیا جاتا ہے۔ کاروبار کے انتخاب میں مندرجہ ذیل عوامل کلیدی کردار ادا کرسکتے ہیں۔

1۔ تجربہ
متعلقہ شعبہ، انڈسٹری اور مصنوعات میں تجربہ ہوتو ایسے کاروبار میں کامیابی کا تناسب زیادہ ہوتا ہے کیونکہ بزنس مین کاروبار کی خوبیوں اور خامیوں سے بخوبی آگاہ ہونے کی وجہ سے اچھی حکمت عملی اختیار کرسکتا ہے۔

2۔ علم اور معلومات
علم اور معلومات کے بغیر کاروبار شروع نہیں کیا جاسکتا اس لئے بزنس مین کے لئے کاروباری علم ہونا ضروری ہے اور اگرمتعلقہ شعبہ یا انڈسٹری کا علم ہوتو یہ کاروبار کے لئے بہت مفید ہے۔

3۔ متعلقہ مہارت
کاروبار کے انتخاب کے لئے متعلقہ مہارت کا ہونا بھی بڑی اہمیت رکھتا ہے، بے شمار ایسے کاروباری لوگ ہیں جو پہلے ہنر مند کے طور پر کام کرتے تھے لیکن آہستہ آہستہ ان لوگوں نے اپنے ہنر مہارت اور شوق سے اپنے کاروبار شروع کرلئے ہیں۔

4۔ دلچسپی
قدرتی طور پر انسان کی دلچسپی ایک دوسرے سے مختلف ہوتی ہے اس لئے ہر انسان کی پسند اور ناپسند ایک دوسرے سے مختلف اگر کاروبار اور پیشے میں انسان کی دلچسپی ہوتو اس میدان میں کامیابی کا امکان بہت زیادہ ہوتا ہے۔

5۔ علاقہ آبادی
شہری اور دیہی علاقوں میں کاروبار مختلف نوعیت کے ہوتے ہیں شہری علاقوں میں سہولیات، ذرائع آمدن اور آبادی زیادہ ہوتی ہیں اس لئے شہری علاقوں میں زیادہ تر کاروبار کیے جاسکتے ہیں۔ دیہی علاقوں میں سستی لیبر، زمین اور کرایہ کے باعث آوٹ سورنگ والے کاروبار کئے جاسکتے ہیں۔

6۔ مارکیٹ ڈیمانڈ اور گروتھ
کاروبار کی گروتھ بڑھتی بھی کاروبار کے انتخاب میں اہم کردار ادا کرتی ہے ایسی انڈسٹری، کاروبار اور مصنوعات جن کی مارکیٹ میں ڈیمانڈ میں اضافہ ہورہا ہوتو اس کا انتخاب کیا جاتا ہے اور جس کی طلب میں کمی آرہی ہو ایسے کاروبار میں سرمایہ کاری نہیں کی جاتی بلکہ ایسی سرمایہ کاری کو کسی دوسرے کاروبار یا انڈسٹری میں منتقل کردینا چاہیئے ۔

7۔ آسانی اور کم رسک
لوگ مشکل کاروبار میں سرمایہ کاری نہیں کرتے یا ایسے کاروبار میں سرمایہ کاری نہیں کرتے جہاں سے سرمایہ واپس نکالنا مشکل ہوجائے۔

8۔ منافع
کسی بھی کاروبار کے انتخاب میں اس کا منافع بخش ہونا سب سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے اور زیادہ منافع نئے بزنس آئیڈیا، جدید، منفرد، معیاری اور ویلیو ایڈڈ مصنوعات یا سروسز کی مرہون منت ہوتا ہے۔

9۔ پروڈکٹ اور انڈسٹری لائف سائیکل
مصنوعات اور انڈسٹری کا اپنا اپنا لائف سائیکل ہوتا ہے اگر مصنوعات اور انڈسٹری کا لائف ابتدائی نمویا میچورٹی کی سطح پر ہوتو پھر ایسی مصنوعات اور انڈسٹری کاروبار شروع کرنا چاہیئے اور اگر تنزلی والی سطح پر ہوتو صورت میں سرمایہ کاری نہیں کرنی چاہیئے ۔

10۔ سستی لیبر اور خام مال کی فراوانی
سستی لیبر اور خام مال کی فراوانی بھی کسی کاروبار کے انتخاب میں اہم کردار ادا کرتی ہے کیونکہ مصنوعات کی پروڈکشن اور خدمات کے لیے خام مال اور لیبر کی لاگت سب سے زیادہ ہوتی ہے اور اس کا کاروبار کے منافع پر بڑا اثر پڑتا ہے، جیسے سٹون کٹنگ کاروبار پہاڑی علاقوں میں ہوتا ہے۔ دیہی علاقوں میں سستی لیبر ہونے کی وجہ سے پروڈکشن کے متعلقہ منافع بخش کاروبار شروع کئے جاسکتے ہیں۔

11۔ متعلقہ مارکیٹ میں یا کلسٹر کے قریب
مارکیٹ اور اندسٹریل کلسٹر بھی کاروبار کے انتخاب میں اہم کردار ادا کرتا ہے، جب کسی خاص مصنوعات سے متعلقہ مارکیٹ میں کاروبار شروع کرتے ہیں تو وہاں صارفین کا کافی آنا جانا ہوتا ہے، جس سے نئے کاروبار کی مصنوعات بھی فروخت ہوتی ہیں اور دوسرے کسی کلسٹر میں کاروبار کرنے سے اس کاروبار کی پوری ویلیو چین موجود ہوتی ہے۔ جس سے نیا کاروبار اپنی سروسز اور مصنوعات کی بدولت ویلیو چین سے منسلک ہوجاتا ہے۔

12۔ رہائش کے پاس
ہر انسان کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنی روزمرہ زندگی اپنی فیملی کے ساتھ گزارے تاکہ گھر کے افراد کی دیکھ بھال اور بچوں کی تعلیم و تربیت اچھی ہوسکے،اس لئے کاروبار کے انتخاب میں یہ پہلو بھی بہت اہمیت رکھتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں