کیا سمندری طوفان کراچی سے ٹکرائے گا۔؟

کراچی:بحیرہ عرب میں سمندری طوفان کے باعث کراچی میں آج بھی گرمی کی شدید لہر ہوگی

(ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بحیرہ عرب میں طوفان کے باعث کراچی میں آج شدید گرمی کی لہر ہوگی۔ بحیرہ عرب میں طوفان کی وجہ سے کراچی میں سمندری ہوائیں بند ہیں لوگوں کا گھروں سے نکلنا محال ہوگیا ہے گزشتہ دو دنوں میں کراچی میں پارہ 45ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سمندری طوفان اس وقت بھارت کے شہر گجرات میں اب ڈپریشن کی صور ت میں موجود ہے پاکستان کے کسی حصے میں سمندری طوفان کا کوئی خطرہ نہیں ہے ضلع تھر پار کر کے کچھ حصوں میں تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان موجود ہے کراچی میں سمندری ہوائیں کل دوپہر سے بحال ہونے کا امکان ہے سمندری طوفان کیوجہ سے کراچی میں سمندری ہوائیں آج بھی معطل رہیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں